کانپور (محمد عثمان قریشی) گزشتہ روز ضلع فتح پور کے آبونگر محلہ میں ایک افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق آبونگر میں واقع نواب عبدالصمد کے مقبرے میں چند شرپسند عناصر گھس آئے، مقبرے میں توڑ پھوڑ کی، بعض قبور کو نقصان پہنچایا اور مقبرے پر بھگوا پرچم لہرایا۔ یہ حرکت نہایت افسوسناک اور شدید مذمّت کے لائق ہے
آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی صدر مولانا محمد ہاشم اشرفی نے اس واقعہ کی سخت مذمّت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مسلمانوں کے صبر و تحمل کو سراہا اور آئندہ بھی امن و سکون قائم رکھنے کی اپیل کی۔
مولانا اشرفی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا نعرہ ہے "سب کا ساتھ، سب کا وِکاس اور سب کا وِشواس” اور صوبے کے وزیرِ اعلیٰ بارہا کہتے ہیں کہ ریاست میں قانون کا راج ہے، لیکن منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو صاف ظاہر کر رہی ہے کہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں قانونی صورتحال بحال کی جائے اور مقبرے میں ہونے والے نقصان (توڑ پھوڑ ) کی تعمیر کی جائے
جاری کردہ: ارشد اشرفی، ممبر آل انڈیا غریب نواز کونسل