‘
۳/ دسمبر بروز منگل، حلیم انٹر کالج چمن گنج میں منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مسجد موتی محال میں منعقدہ پروگرام سے مولانا عبد القادر قاسمی کا خطاب
کانپور: ایمان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بیش قیمتی نعمت ہے، ہمیں اس کی اپنی جان و مال سے زیادہ قدر اور حفاظت کرنی چاہئے اور ایمان کو خراب کرنے والے اعمال سے پرہیز کرتے ہوئے ایمان کولاحق خطروں سے آگاہ رہنا چاہئے، ہمیں اپنے عقائد کو ہمیشہ تر و تازہ اور درست رکھنا چاہئے، ہمیں ان فتنوں سے خود کو دور رکھنا چاہئے کہ جن فتنوں سے ہماری بیش قیمتی نعمت کو خطرہ لاحق ہو۔ آپ ؐ کے بعد سے ہی تمام طرح کے باطل فتنوں نے سر اُٹھا رکھے ہیں جن میں ایک قادیانی فتنہ بھی شامل ہے، جس نے موعود مہدی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حضرت مہدی علیہ السلام کے لئے اہل سنت و الجماعت کے عقیدے کے مطابق صحیح احادیث کی روشنی میں حضرت مہدی کا ظاہر ہونا قیامت کے قریبی نشانیوں میں سے ایک اہم ترین نشانی ہے، حضرت مہدی کا نام ”محمد بن عبد اللہ“ ہوگا، آپ مدینہ منورہ میں پیدا ہوں گے اور مکہ کی طرف ہجرت کریں گے، دوران طواف لوگ آپ کے ہاتھ پر بیعت کریں گے، حضرت مہدی ہی کے زمانے میں آسمان سے حضرت عیٰسی علیہ السلام نازل ہوں گے، آپ علیہ السلام حضرت مہدی کی اقتداء میں نماز ادا کریں گے، حضرت مہدی پورے عالم اسلام کے خلیفہ ہوں گے، سات یا نو سال آپ کی حکومت ہوگی۔ ابھی تک کسی شخص کے بارے میں حضرت مہدی کے ظہور سے متعلق احادیث کی بیان کردہ یہ تمام تفصیلات و اوصاف نہیں پائے گئے ہیں، اس لئے اہل سنت و الجماعت کے نزدیک حضرت مہدی کا ظہور نہیں ہوا، بعض لوگ مسلمانوں کے خلاف موجودہ حالات کے حوالے دے کر چند سال کا تعین کرتے ہوئے قطعی طور پر حضرت مہدی کے ظہور کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، قیاس آرائی تک پہنچ جاتے ہیں، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ فتنہئ قادیانیت کے شر نے خود کو موعود مہدی کا دعویٰ کیا ہے جو ایک فتنہ محض ہے اور یہ فتنہ لوگوں کے ایمان کو خراب کر رہا ہے، اسی طرح مزید دیگر فتنے بھی سرگرم ہیں جن میں فتنہ شکیلی، فتنہ پرویزی، فتنہ گوہر شاہی یہ تمام فتنے سوائے شر کے کچھ نہیں ہیں لہٰذاایسے شر سے اپنے ایمان و عقیدے کی حفاظت کرنے کی اشد ضرورت ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ اس طرح کی قیاس آرائیوں میں الجھ کر حضرت مہدی سے متعلق صحیح عقیدہ کے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔مذکورہ خطاب مولانا عبد القادر قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور نے منعقدہ پندرہ روزہ تحفظ ختم نبوت وعظمت صحابہ پروگراموں میں سے ایک پروگرام بمقام مسجد موتی محال کانپور میں کیا۔ واضح ہو کہ انہیں فتنوں کے سد باب اور ان سے بھولے بھالے مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کیلئے مجلس تحفظ ختم نبوتؐ و شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام و قاضیئ شہر کانپور الحاج حافظ و قاری عبد القدوس ہادی نائب صدر جمعیہ علماء اتر پردیش و صدرمجلس تحفظ ختم نبوتؐ کانپور آئندہ ۳/ دسمبر ۴۲۰۲ء بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام حلیم انٹر کالج چمن گنج کانپور میں ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں ملک کے مشہور و معروف،معتبر و مقتدر علماء کرام، مفتیان عظام و فرقہ باطلہ کی قلع قمع کرنے والے ماہر مربی حضرات تشریف لا رہے ہیں۔ آپ تمامی حضرات سے درخواست ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں شرکت کر کے اپنے ایمان و عقیدے کی حفاظت کے تئیں بیداری حاصل کریں۔ اس موقع پر مولانا محمدشاکر قاسمی، مولانا قاری محمد عزرائیل امام مسجد موتی محال سینٹرل اسٹیشن گھنٹہ گھر کے ساتھ ہی کثیر تعداد میں مصلیان مسجد و عامۃ المسلین موجود رہے۔
قرب قیامت حضرت مہدیؑ کا ظہور ہوگا، حضرت مہدیؑ کے ہی زمانے میں حضرت عیسیٰ ؑتشریف لائیں گے

Leave a review