بستی رودھولی: پیس پارٹی کے قومی صدرڈاکٹرایوب 3 فروری کو اسمبلی حلقہ رودھولی کا دورہ متوقع ہے۔ پارٹی کے نائب ریاستی صدر مولانا جہانگیر نعیمی نے اس کی جانکاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی۔
مولانا جہانگیر نعیمی نے بتایا کہ آپ کی بات آپ کے ساتھ پروگرام کے تحت پیس پارٹی کے قومی صدرڈاکٹرایوب زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملاقات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ عوامی رابطہ مہم کی بحالی سے ہی لوگوں کے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ جب یہ پتا نہ ہو کہ کمی کہان ہورہی ہے۔ اس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔
اسی تناطر میں ڈاکٹر محمد ایوب 3 فروری کو اسمبلی رودھولی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جہاں وہ لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنیں گے۔ ساتھ ہی عوام مسائل کا ممکنہ حل بھی تلاش کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
پارٹی کارکنا نے قومی صدرڈاکٹر ایوب کے والہانہ استقابل کی مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔ مولانا جہانگیر نے بتایا کہ مختلف مواضعات کو دورہ کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کے مشن سے جوڑنا ہے۔ تاکہ آئندہ 2027 کے اسمبلی الیکشن میں پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔