By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ماہر شریعت کی رہنمائی میں عمل کرنے کا نام تقلید: خلیل احمد مظاہری
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > ماہر شریعت کی رہنمائی میں عمل کرنے کا نام تقلید: خلیل احمد مظاہری
تعلیم

ماہر شریعت کی رہنمائی میں عمل کرنے کا نام تقلید: خلیل احمد مظاہری

Last updated: فروری 23, 2025 3:51 شام
mohdshafiquefaizi 8 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے جامع مسجد اشرف آباد جاجمؤ اور پرانا کانپور میں استقبال رمضان و تفہیم دین پروگرام میں مولانا خلیل احمد مظاہری نے کہا کہ ماہر شریعت کی رہنمائی میں عمل کرنے کا نام تقلید ہے. پروگرام میں مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی، مولانا محمد انیس خاں قاسمی، مولانا خلیل احمد مظاہری، مفتی سعد نور قاسمی اور مولانا امیر حمزہ قاسمی کے خطابات ہوئے۔


جامع مسجد اشرف آباد میں خطاب کرتے ہوئے مولانا خلیل احمد مظاہری نے دین اسلام کی بنیاد اور احکام و مسائل کے ماخذ کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ شریعت میں اجتہاد و تقلید ایک اہم ضرورت ہے جس کے بغیر دین مکمل نہیں ہوسکتا۔ تقلید دراصل قرآن و سنت پر ہی عمل کرنے کا نام ہے جو کسی ماہر شریعت کی رہنمائی میں انجام دیا جاتا ہے۔


مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اشرف آباد اور پرانا کانپور کے خطابات میں کہا کہ جن واسطوں سے ہمیں دین ملا ہے ان پر اعتماد کرنا نہایت ضروری ہے، اگر کسی ایک واسطے کو بھی مجروح کرنے کی کوشش کی جائے گی دین کی بنیاد کمزور ہوجائے گی، اس واسطے میں صحابہ کرام بنیاد کے پتھر کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کے بعد تابعین، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین، فقہاء اور آج کے علماء و مفتیان سب شامل ہیں۔


مفتی سعد نور قاسمی نے کہا کہ رمضان نیکیوں کے سیزن کا مہینہ ہے۔ فرائض و واجبات کے علاوہ کثرت سے نوافل کا اہتمام، تلاوت کی کثرت، درود، ذکر، استغفار، دعا اور دیگر تسبیحات، تہجد و اشراق اور گناہوں سے بچنا رمضان کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


مولانا امیر حمزہ قاسمی نے اشرف آباد میں نوجوانوں کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئیے۔ سوالات میں فقہ، حدیث، سنت، اجتہاد، تقلید، دعوت، اور رمضان اور روزہ وغیرہ جیسے موضوعات شامل رہے۔ ذہن و دماغ میں موجود سوالات کے تفصیلی جوابات ملنے پر نوجوانوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس پروگرام کو سال میں متعدد مرتبہ منعقد کیے جانے کی فرمائش کی۔ سوالات و جوابات کا یہ سلسلہ رات گیارہ بجے کے بعد تک جاری رہا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ہم سب علم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مسابقہ جاتی پروگراموں کا آغاز

TAGGED:اسلامی معلوماتتعلیمتعلیمی پروگرام
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اہل بیت کانفرنس وجشن ردائے فضیلت و قراءت کا شاندار انعقاد
Next Article بچیوں کو مفتیہ عالمہ قاریہ حافظہ فاضلہ بنائیں:مفتی احمد حسین صدیقی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

جمعیۃ علماء ہند لوگوں کی امیدوں کا مرکز: امین الحق عبداللہ قاسمی
اجلاس سیرتِ صحابہؓ 29، 30 نومبر کو منعقد ہوگا
اردو ،ہندی ہندوستان کی مشترکہ تہذیب ہے: عمار رضوی
ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?