By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مدارس اور مذہبی مقامات کی مسماری پر آئی یو ایم ایل کی شدید مزمت، انصاف کا مطالبہ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > مدارس اور مذہبی مقامات کی مسماری پر آئی یو ایم ایل کی شدید مزمت، انصاف کا مطالبہ
سیاست

مدارس اور مذہبی مقامات کی مسماری پر آئی یو ایم ایل کی شدید مزمت، انصاف کا مطالبہ

Last updated: اگست 5, 2025 8:26 صبح
newsg24urdu 7 دن ago
مدارس اور مذہبی مقامات کی مسماری پر آئی یو ایم ایل کی شدید مزمت، انصاف کا مطالبہ
مدارس اور مذہبی مقامات کی مسماری پر آئی یو ایم ایل کی شدید مزمت، انصاف کا مطالبہ
SHARE

شراواستی/بہرائچ ( محمد عثمان قریشی) انڈین یونین مسلم لیگ، اتر پردیش کا ایک اعلیٰ سطحی وفد 02 اگست 2025 کو شراوستی اور بہرائچ اضلاع کے دورے پر گیا۔ وفد کی قیادت ریاستی صدر ڈاکٹر محمد متین خان نے کی، جن کے ہمراہ ریاستی نائب صدر حاجی اشتیاق نظامی اور سینئر عہدیدار حدیث احمد خان شامل تھے۔

وفد نے شراوستی کے گاؤں بنگئی (جمونہا) میں واقع مدرسہ انوارالعلوم کا معائنہ کیا، جسے انتظامیہ نے "گرام سبھا” کی زمین پر تعمیر شدہ قرار دے کر بلڈوزر سے منہدم کر دیا۔ یہ مدرسہ 1974 سے تسلیم شدہ تھا اور اس کی تعمیر ایم ایل اے فنڈ اور گرام پردھان فنڈ سے ہوئی تھی۔

انتظامی کارروائی کی تفصیل:

کل 208 مدارس سیل کیے گئے (شراوستی-بہرائچ)
ان میں سے اکثر کو "عارضی منظوری” کا جواز دے کر بند کیا گیا، جبکہ ریاست میں ہزاروں اسکول اسی درجے میں کام کر رہے ہیں۔
32 مدارس کو "غیر قانونی” قرار دے کر تین تحصیلوں میں بند کیا گیا:

- Advertisement -
Ad imageAd image

بھنگا: 14 مدارس (مثلاً گلشنِ رضا، شمس العلوم، غازیہ، برتھرا کلا وغیرہ)

جمونہا: 13 مدارس (اسلامیہ، رضویہ، نوریہ وغیرہ)

اکونا: 5 مدارس

نیپال سرحد سے متصل 15 کلومیٹر کے دائرے میں واقع کئی مدارس اور مزارات کو "قبضہ” بتا کر مسمار کیا گیا۔

اہم سیل شدہ مدارس:

- Advertisement -

مدرسہ انوارالعلوم، جمونہا

مصباح العلوم، جمونہا

جامعہ ابوبکر، جمونہا

- Advertisement -

عربیہ دارالعلوم، فتح پور بنگئی

معسودیہ یتیم خانہ، بشیر گنج

جامعۃ الھدیٰ، جمونہا بازار (وغیرہ)
منہدم شدہ مدارس – کل 27 مقامات:

مثلاً: ناصرگنج، پرتاپور، کنڈا، نگائی گاؤں، بھیلا گاؤں، خواہ پوکھرا، اشرف نگر، بغمری، حسن پور، گرنٹ وغیرہ۔
منہدم شدہ مزارات:

  1. پرسونا مزار
  2. گلرا مزار
  3. لکڑ شاہ مزار، بچھیہ (کتارنیا) منہدم شدہ مسجد:

مسجد بھوچپور، بھنگا

منہدم شدہ عیدگاہیں:

  1. عیدگاہ بغمری
  2. عیدگاہ اکونا (شراوستی) IUML کا احتجاج اور مطالبہ:

یہ تمام کارروائیاں مذہبی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ امتیازی سلوک اور آئین ہند کی طرف سے عطا کردہ مذہبی آزادی، تعلیمی حق، اور اقلیتی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انڈین یونین مسلم لیگ ان اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مرکزی و ریاستی حکومت سے فوری انصاف، جوابدہی اور معاوضے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

"یوم سیاہ” کے موقع پر پیس پارٹی کا احتجاج

مسلم لیگ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی

امارت شرعیہ نے ووٹر رجسٹریشن تربیتی مہم کا آغاز کیا: محمد سعید الرحمن قاسمی

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنانی ہوگی: ڈاکٹر عمار رضوی

نیشنل ہیرالڈ کیس: مکمل قانونی جائزہ

TAGGED:بلڈوزر ایکشنبلڈوزر کارروائیمدارس
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سیدنا علی اور معاویہؓ دونوں حق کے داعی
Next Article جمعیۃ علماء ہند: نئے ٹرم کیلئے انتخابی عمل کا آغاز
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

بزمِ عزیز کا سالانہ طرحی حمدیہ مشاعرہ منعقد
عافیہ حمید نے سماج کے ناسوروں کو بے خوفی سے اجاگر کیا
فتحپور سانحہ محکمہ پولیس و انٹیلجنس کی ناکامی: امین الحق عبداللہ قاسمی
"یوم سیاہ” کے موقع پر پیس پارٹی کا احتجاج
خواتین کی اصلاحی مہم کا آغاز، سینکڑوں خواتین کی شرکت

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?