By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب
تعلیم

مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

Last updated: مئی 4, 2025 2:45 شام
newsg24urdu 6 مہینے ago
SHARE

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) بارہ بنکی کے معروف ادارہ مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی کے سینئر استاد مولانا محمدارشدقاسمی کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ کے تمام اساتذہ کے علاوہ دیگر محبین جامعہ موجود رہے۔

سبھی حاضرین نے گلپوشی کے ساتھ ان کو گلدستہ پیش کیا۔ واضح رہے گزشتہ 31 مارچ 2025 کو مولانا موصوف سبکدوش ہوگئے تھے۔ انہوں نے 39 سالوں تک جامعہ میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر مینیجر جامعہ حافظ ایازاحمد مدینی نے کہا مولانا نے ہمارے والدمحترم و سابق صدرالمدرسین مرحوم مولانا معراج احمد کے دست راست تھے۔

انہوں نے جامعہ کو ترقی کی بلندیوں تک پہونچانے میں اپنا بڑا کردار نبھایا ہے۔

انہوں نے جامعہ کو ترقی کی بلندیوں تک پہونچانے میں اپنا بڑا کردار نبھایا ہے۔ جامعہ کے لئے ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ جامعہ کے ہر شعبہ پر ان کی بڑی گہری نظر رہتی تھی۔ وقتاً فوقتاً ہماری رہنمائی اور جامعہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنے مفید مشوروں سے نوازنا ہمارے لئے توانائی کا کام کرتا تھا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

پرنسپل جامعہ مولانا مقبول احمدقاسمی نے کہا مولانا میرے استاد بھی ہیں۔ میں نے ان سے علمی استفادہ کیا ہے۔ مولانا کا جامعہ سے پچھلے 46 سالوں سے بڑا گہرا ربط رہا ہے۔ فراغت کے بعد ہی سے تدریسی خدمات انجام دینے کے لئے ان کا تقرر کرلیا گیا تھا۔

مولانا محمدارشدقاسمی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے اس ادارہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی۔ ہم نے طلبہ کی تعلیم و تربیت کی خاطر رات و دن جامعہ کو سونپ رکھے تھے۔ ہمارا اس ادارے سے بڑا جذباتی تعلق ہے۔ یہیں رہنا اور یہیں پر درس و تدریس کا سلسلہ قائم رکھنا ہمارا مستقل مزاج بن گیا تھا۔ مسلسل جامعہ میں قیام پزیر ہونے اور زیادہ گھر جانے آنے کا سلسلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے والدین بھی ہم سے یہیں ملاقات کے لئے آیا کرتے تھے۔

تقریب میں موجود جامعہ کے تمام اساتذہ بشمول مینیجر و پرنسپل نے خواہش ظاہر کی کہ مولانا بقیہ اپنی پوری زندگی اسی ادارہ کو اپنی خدمات سے نوازتے رہیں۔ اس موقع جامعہ کے تمام معلمین و معلمات میں خصوصاً مولانا عقیل احمد ، ماسٹرعبدالماجد، مولانا محمد وسیم، مبین احمد ، محمد سرتاج کلو ، ماسٹر معز عثمانی، عمر جمال، محمداسرار قریشی، حاجی محمد طفیل، محمدسلمان ، حاجی ملا سراج احمدراعین ، مجیب الدین ، مولانا حیات قاسمی ، ماسٹرمحمدشبیر ، مولانا اخلاق ندوی کے علاوہ درجنوں لوگ موجود رہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مسابقہ جاتی پروگراموں کا آغاز

یوگی حکومت ایکشن موڈ میں، مدرسہ نظام تعلیم میں بہتری کی کوششیں تیز

TAGGED:الوداعی تقریبسبکدوشیمولانا محمدارشدمولانا محمدارشد قاسمی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article دارالقضاء کے مصالحتی نظام سے مسلمانوں کو واقف کرانا وقت کی ضرورت
Next Article سیّد سالار مسعود غازی کے جیٹھ میلے کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچا
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?