کانپور(محمد عثمان قریشی) جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور کی شاخ مکتب مسجد خلیفن دھن کٹی قلی بازار کانپور کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ 5 جنوری 2024 بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام قریش ہال قلی بازار کانپور میں زیر سرپرستی قاضیئ شہرکانپور حضرت الحاج حافظ و قاری عبد القدوس ہادی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و مہتمم جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جس میں ملک کے مشہور و معروف علماء کرام کی تاریخیں مل چکی ہیں، جن کے اہم خطابات ہوں گے، اور انشاء اللہ انہیں کے مبارک و متبرک ہاتھوں سے مکتب سے فارغ ہونے والے طلباء کے سروں پر دستار باندھی جائے گی، لہٰذا آپ حضرات اس اہم تاریخ کو نوٹ فرما لیں اور تمامی حضرات سے پر خلوص استدعا ہے کہ اس نورانی و عرفانی محفل میں شرکت فرما کر عظیم ہستیوں کے مواعظ حسنہ اور ان کی مقبول دعاؤں سے اپنے دامن کو گوہر مراد سے بھریں نیز مکتب کی کارکردگی اور اپنی محبت و تعاون کا ثمر ہ بچشم خود معاونہ فرمائیں۔ مذکورہ معلومات فراہم کرتے ہوئے حافظ محمد لئیق ناظم مکتب و امام مسجد خلیفن دھن کٹی نے بتایا کہ مکتب میں اعلیٰ معیار کی دینی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے کیونکہ دور حاضر میں جتنی ضرورت عصری تعلیم کی ہے اس سے کہیں زیادہ ضرورت دینی تعلیم کی ہے، کیونکہ عصری تعلیم کا تعلق صرف دنیا ہی تک محدود رہتا ہے لیکن دینی تعلیم کی ضرورت زندگی کے ہر شعبہ میں پڑتی ہے حتی کہ دینی تعلیم انسان کی اس کے قبر میں بھی رہنمائی کرتی ہے، اور یہی دینی تعلیم ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل شریعت محمدی کے مطابق گزار سکتی ہے، اس لئے ہمیں اپنے بچوں کو بہتر و معیاری اور قیمتی دینی تعلیم سے آراستہ کرنا لازمی ہے۔
مکتب مسجد خلیفن دھن کٹی میں جلسہ دستار بندی 5 جنوری کو
Leave a review