کانپور (محمد عثمان قریشی) آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام ماہ صیام ہیلپ لائن میں پوچھے گئے شرعی سوال پگڑی کی رقم دینے والے پر زکاۃ واجب، مکان مالک پر نہیں، مزید دوسرے سوالات کے جوابات.
سوال: مالدار مجنون شخص کو زکاۃ دینی ہوگی یا نہیں؟
جواب: مجنون جب کہ پورا سال جنون کی حالت میں گزرے تو ایسے مجنون مالدار پر زکات فرض نہیں۔ زکات کی فرضیت کے لیے عاقل ہونا شرط ہے البتہ ایسا مجنون کہ کبھی کبھی افاقہ بھی ہوتا ہے تو ایسے مجنون مالدار پر زکاۃ فرض ہے۔
سوال: کیا اعتکاف کے لیے جماعت والی مسجد ہونا شرط ہے؟
جواب: نہیں، اعتکاف مطلقا ہر مسجد میں صحیح ہے خواہ جماعت ہوتی ہو یا نہ ہوتی ہو۔
سوال: مریض مرض کے سبب رمضان کا روزہ نہ رکھا اور بعد عید قدرت بھی نہ ملی کہ قضا کرتا اب وہ مر گیا اور فدیہ کی وصیت بھی نہ کیا تو گنہگار ہو گا یا نہیں؟
جواب: مریض مرض کے سبب روزہ رمضان نہ رکھا اور بعد رمضان بھی قدرت نہ ملی کہ قضا کرتا اور وہ مرض ہی کی حالت میں فوت ہو گیا تو اس پر چھوٹے ہوئے روزوں کے فدیہ کی وصیت واجب نہیں اور نہ کوئی گناہ ہوا۔
سوال: پگڑی کی رقم پر زکات دوکاندار دے گا یا مالک؟
جواب: پگڑی کی رقم جو دوکان و مکان کو لینے کے لیے بطور ضمانت لینے دینے کا رواج ہے یہ رقم بطور ضمانت مالک کے پاس جمع ہوتی ہے اور باہم یہ معاہدہ ہوتا ہے کہ مکان یا دوکان خالی کرنے پر مالک مکان یہ رقم واپس کرے گا تو گویا یہ صورت قرض کی سی ہوئی لہذا ایسی صورت میں زکاۃ پگڑی کی رقم پر پگڑی دینے والے پر واجب ہے مکان مالک پر نہیں۔
ماہِ صیام ہیلپ لائن میں مفتیاں کرام و علماء کے رابطہ جاتی اور واٹس اپ نمبرات
- مفتی محمد الیاس خاں نوری (مفتی اعظم کان پور) 9935366726
- مفتی محمد هاشم اشرفی 9415064822
- مفتی محمد مہتاب عالم مصباحی 9044890301
- مولانا فتح محمد قادری 9918332871
- مفتی محمد حسان اختر علیمی9161779931
- مولانا قاسم اشرفی مصباحی ( آفس انچارج ) 8052277015
- مولانا غلام حسن قادری 7897581967
- مفتی گل محمد جامعی اشرفی 8127135701
- مولانا سفیان مصباحی 9519904761
- حافظ محمد ارشد اشرفی 8896406786
- جناب اقبال احمد نوری 8795819161