کانپور (محمد عثمان قریشی) گاے بھینس کی تعداد پر زکات نہیں، آمدنی پر واجب جب کہ مقصود تجارت ہو کہ وہ اب مثل آلہ تجارت ہیں
آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام ماہ صیام ہیلپ لائن میں پوچھے گئے سوالات کے شرعی جواب
سوال: بھرے بالٹا کا پانی استعمال کے لائق نہ رہا تو اب اسے نہ برباد کر کے استعمال میں کیسے لا سکتے ہیں صورت کیا ہوگی؟
جواب: بھرے بالٹا میں بے وضو یا ناپاک کے جسم کا کوئی حصہ اگر چہ ناخن بھر پانی سے چھو گیا تو وہ مستعمل ہے یعنی اب وہ غیر قابل استعمال ہو گیا اب اگر اسے استعمال میں لانا چاہتا ہے تو اوپر سے پاک پانی اتنا ڈالے کہ بالٹا ابلنے لگے اب سارا پانی پاک ہو گیا۔
سوال : گاے بھینس کی تجارت کرتا ہوں تو کیا گاے بھینس کی تعداد پر زکات ادا کرنی ہوگی یا پھر کیسے؟
جواب :اگر گاے بھینس سے مقصود تجارت ہے دودھ یا بچہ وغیرہ نہیں تو ایسی صورت میں گائے بھینس کی تعداد پر زکات نہیں کہ وہ مثل آلہ تجارت ہیں، ان سے حاصل شدہ آمدنی پر زکات واجب ہے جبکہ وہ کمائی روزہ مرہ کے اخراجات سے بچ کر قرض سے خالی قدر نصاب ہو اور اس پر سال گزر گیا تو زکات واجب ہے۔
سوال: مسجد میں جوتا، چپل پہن کر جانا کیا گناہ ہے اور اگر جوتا نیا ہو تو کیا حکم؟
جواب: جوتا، چپل پہن کر مسجد میں جانا سخت ناپسند اور آداب مسجد کے خلاف ہے خواہ نیا ہی کیوں نہ ہو۔ جوتا چپل کا عرف ہی رذالت ہے عظمت نہیں۔
سوال: روزہ رکھا اور صدقہ فطر ادا نہ کیا تو روزہ ہوا یا نہیں؟
جواب: روزہ ہو گیا کہ روزہ کی صحت اور عدم صحت کا مدار صدقہ فطر نہیں۔ صبح صادق تا غروب آفتاب روزہ کے ارادے سے کھانا، پینا اور ہمبستری سے رکا رہا تو روزہ صحیح ہو گیا البتہ روزہ کی قبولیت کے تعلق سے حدیث نبوی میں ارشاد ہوا کہ جب تک بندہ ( مالک نصاب ) صدقہ فطر نہ ادا کرے گا اس کا روزہ زمین و آسمان کے درمیان معلق رہتا ہے۔
ماہِ صیام ہیلپ لائن میں مفتیاں کرام و علماء کے رابطہ جاتی اور واٹس اپ نمبرات
- مفتی محمد الیاس خاں نوری (مفتی اعظم کان پور) 9935366726
- مفتی محمد هاشم اشرفی 9415064822
- مفتی محمد مہتاب عالم مصباحی 9044890301
- مولانا فتح محمد قادری 9918332871
- مفتی محمد حسان اختر علیمی9161779931
- مولانا قاسم اشرفی مصباحی ( آفس انچارج ) 8052277015
- مولانا غلام حسن قادری 7897581967
- مفتی گل محمد جامعی اشرفی 8127135701
- مولانا سفیان مصباحی 9519904761
- حافظ محمد ارشد اشرفی 8896406786
- جناب اقبال احمد نوری 8795819161