By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
Blog

ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری

Last updated: فروری 9, 2026 11:41 صبح
asansari 2 دن ago
SHARE

جمیعت علماء مدارس و مکاتب کے تعلیمی نظام کو اور بہتر بنانے کے لئے کوشاں

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) جمعیتہ علماء کے مرکزی وفد کا دورہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تحصیل فتحپور پہونچا۔ جہاں اسنے جمیعت علماء کے ایک مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں حاضر آئمہ، ذمہ داران مدارس و مکاتب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ابوبکر صدیق منصور پوری نے کہا کہ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے اور انہیں دین کی بنیادی باتیں سکھائے۔ انہوں نے حضرت یعقوب علیہ السلام کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں کہ ہم اپنی اولاد کے ایمان اور کردار کی فکر کریں۔ انجمن مسلم آنہ فنڈ فتحپور کے کیمپس میں بعد نماز عشاء منعقد ہونے والے اس مشاورتی اجلاس کی صدارت جمیعت علماء کی تحصیل فتحپور یونٹ کےصدر مولا نا محمد صابر قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض بارہ بنکی یونٹ کے جنرل سیکرٹری مولا نا محمد جمال قاسمی نے انجام دیے۔ اجلاس کا آغاز قاری ذکی اللہ حسینی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول ایڈووکیٹ احمد سعید حرف سکریٹری جمعیۃ علماء یونٹ تحصیل فتحپور نے پیش کی۔
دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء ہند کے تحت ائمہ مساجد، علماء کرام اور ذمہ داران مساجد کا یہ اہم مشاورتی اجلاس علاقے کی نئ نسل اور نو جوانوں کو دینی تعلیم سے جوڑنے اور انہیں غلط راہ روی سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلا قدم ہے جس سے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا محمد جمال قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے آزادی سے قبل ہی مکاتب کے نظام کی بنیاد رکھی تھی ، اور موجودہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانامحمود اسعد مدنی کی ہدایت پر پورے ملک میں منظم انداز سے مکاتب کا جامع نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اخلاقی و سماجی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مكاتب وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں ۔ دینی تعلیمی بورڈ کے ناظم مولانا محمد شعیب قاسمی نے کہا کہ اگر چہ مکاتب ما شاء اللہ پہلے سے قائم ہیں، تاہم بچوں کو ان سے مکمل فائدہ پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کو منظم اور منصوبہ بند انداز میں چلا یا جائے، جس کے لیے ذمہ داران کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

مولانا محمد حاطب نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کے ایمان کے تحفظ کے لئے ہمیں مساجد میں مکاتب کا قیام کرنا ہوگا اور انہیں دینی تعلیم سے آراستہ بھی کرنا ہوگا_ اجلاس کا اختتام مفتی ابو بکر صدیق منصور پوری کی دعا پر ہوا _ اس موقع پر مولانا اصغر علی ندوی، مفتی شمساد علی قاسمی ، مفتی محمد عمیر قاسمی، مولانا محمد آمین مظاہری، مولانا محمد ارقم رشیدی، مولانا عطاء الرحمن ندوی، مولانا فخرالدین حقی، مولانا محمد آفاق ندوی، مولانا فیض عالم ندوی، قاری محمد غفران، حافظ محمد اکرم، حافظ محمد کلیم قریشی، حاجی شیخ مطیع اللہ، حاجی اعجاز احمد انصاری، اعظم علی، حاجی محمد رئیس قریشی، محمد نفیس، منیر حیدر، محمد سہیل خان، محمد عقیق پپو، محمد شفیق، محمد عاقل راجا، ابراہیم، ریحان قریشی، محمد طاہر راعین وغیرہ کثیر تعداد میں حاضر رہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد

سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی

سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد

امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
Next Article سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?