کانپور : دیرینہ روایات کے مطابق آبروے ملت قاری محمد عبد السمیع علیہ الرحمہ قاضی شہر و مفتی اعظم کا سالانہ فاتحہ بنام یوم آبروے اہل سنت نہایت تنزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا
بعد نماز فجر قران خوانی ہوئی جلسے کا اغاز تلاوت کلام ربانی حافظ محمد کفیل نے کیا نعت و حمد منقبت کے بعد علماء کے بیانات ہوئے۔ برادر حقیقی قاضی شہر الحاج محمد احمد نے سرپرستی جبکہ قاضی شہر کانپور مفتی محمد ثاقب ادیب مصباحی نے صدارت کی ذمہ داری نبھائی۔
یوم آبروے اہل سنت میں مولانا اصغر علی یار علوی نے کہا کہ حضرت قاضی شہر علیہ الرحمہ ایک اہم شخصیت کے مالک تھے آپ اپنے پرائے میں یکسا مقبول عام تھے۔ مفتی محمد حنیف برکاتی نے کہا کہ قاضی شہر علیہ الرحمہ جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے آپ جہاں ایک بلند پایہ نایاب عالم دین تھے وہیں قوم و ملت کے خدمت کا جذبہ لے کر ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔
مفتی جنید احمد برکاتی مصباحی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبروئے اہل سنت ایک تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قوم و ملت کی ترقی اور اس کی خدمت میں گزار دی۔ جب بھی قوم کے سامنے کوئی مسئلہ پیش آتا تھا تو قاری صاحب سب سے آگے نظر آتے تھے۔
قاری قاسم حبیبی برکاتی نے کہا کہ قاری صاحب کو اللہ نے ایک دھڑکتا ہوا دل عطا کیا تھا جو قوم کی خدمت کے لیے دھڑکتا رہتا تھا ایک سچے قائد اور سربراہ کے طور پر آپ نے پوری زندگی قوم کے لیے وقف کر دی، خواہ وہ دینی ہو یا قومی کوئی بھی مسئلہ ہو ہمیشہ سینہ سپر ہو کر حضرت قاضی شہر علیہ الرحمہ نے اپنا سچا ایثار پیش کیا۔
مفتی محمد ثاقب ادیب مصباحی قاضی شہر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کانپور شہر آپ کے بعد خالی جگہ کو پر نہیں کر سکا۔ آپ کی خدمات اور کوششیں بھلائی نہیں جا سکتی۔ آپ کے مشن اور نقوش پر عمل پیرا ہو کر ایک صالح معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
آئیے آج ان کے تاریخ وصال کے موقع پر عہد کریں کہ ہم سب مل کر ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور قوم و ملت کی خدمات کے لیے ہمیشہ آگے رہیں گے۔ نعت منقبت پیش کرنے میں ظہیر کانپوری قاری فیصل علیمی کلیم دانش برکاتی قاری عبدالرشید قاری محمد طیب حافظ محمد شاہد نظامت کے ذمہ داری آصف رضا حبیبی نے انجام دیا۔
اس موقع پر خاص طور سے مفتی رفیع احمد نظامی مصباحی مولانا تحسین رضا مولانا غلام مصطفی قاری عبدالمطلب قاری صغیر عالم حبیبی قاری بدالرحیم بہرائچی قاری محمد ایوب قاری غلام صابر قاری صفدر رضا قاری منصور مولانا انتخاب قاری مطلوب مولانا شاہ عالم حافظ فیروز قاری ابرار احمد حافظ واحد علی مولانا ظہور عالم الحاج محمد احمد الحاج منور الغنی الحاج محمد شعیب شبیہ قدوس محمد راشد حاجی محمد عامر اسلام خان آزاد وغیرہ موجود تھے