By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: امام مرکزی عید گاہ کانپور مولانا محمد شکیل قاسمی کے انتقال پر ایصال ثواب کا اہتمام
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > امام مرکزی عید گاہ کانپور مولانا محمد شکیل قاسمی کے انتقال پر ایصال ثواب کا اہتمام
مذہبیات

امام مرکزی عید گاہ کانپور مولانا محمد شکیل قاسمی کے انتقال پر ایصال ثواب کا اہتمام

Last updated: دسمبر 14, 2024 12:46 شام
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE


کانپور (محمد عثمان قریشی) آج قاضئ شہر کانپور الحاج حافظ و قاری عبد القدو س ہادی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش کی صدارت میں جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور میں مرکزی عید گاہ بیناجھابر کے امام مولانا محمد شکیل قاسمی کے انتقال پر ملال پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جامعہ کے طلباء نے قرآن کریم کی تلاوت کر کے مرحوم کے نام ایصال ثواب کیا۔ اس موقع پر تقریب کو خطاب کرتے ہوئے استاذ جامعہ مولانا محمد شاکر نے کہا کہ موصوف بہت ہی منظم اور اچھے اخلاق کے مالک تھے، آپ ایک منصف، منکسر المزاج، نیک طبیعت صفت کے بھی مالک تھے۔ اس موقع پر جامعہ کے مفتی محمد الیاس مظاہری شیخ الحدیث جامعہ ہٰذا نے کہا کہ مرحوم میرے استاذ بھی رہے ہیں، مرحوم بہت ہی شریف النفس اور نازک مزاج کے مالک تھے، کبھی بھی انہوں نے اپنے دور درس و تدریس میں طلباء سے زیادتی نہیں کی ہمیشہ انہیں سبق سکھانے کیلئے ہی بہت ہی نرم انداز میں ہلکی سزا کا انتخاب کرتے تھے یعنی سزا دینے میں بھی تربیت اور ادب کو ملحوظ رکھتے تھے۔ اس موقع پر قاضیئ شہر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ موصوف شہر کانپورمیں اپنی علمی صلاحیت،دینی خدمات،نیک صالح طبیعت کی وجہ سے ایک مختلف مقام حاصل کیا تھا، آپ کی ذات سے کبھی بھی کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی، آپ نے کبھی بھی کوئی اختلافی گفتگو نہیں کی ہمیشہ اتحاد پے زور دیا، شہر کانپور کا ادبی و دینی خطہ آپ کو ہمیشہ یادرکھے گا، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے عوام نے آپ کی قابلیت و صلاحیت کے پیش نظر آپ کو شہر کانپور کی مرکزی عید گاہ کی امامت کا فریضہ سونپا، موصوف کی پیدائش اکتوبر کے ماہ میں ۲۵۹۱؁ء میں مکھنیہ بازار واقع رہائش گاہ میں ہوئی، آپ کے والد کا نام محمد عتیق تھا اوروالدہ کا نام نورجہاں بیگم تھا۔ اس موقع پر قاضیئ شہر کانپور نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مرحوم کا بدل عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔ اس موقع پر مفتی محمد الیاس مظاہری، مفتی محمد سہیل احمد قاسمی، مفتی محمد شہبازشرفی، مولانا محمد شاکر قاسمی، مولانا عبد القادر قاسمی، مولانا ابوبکر ہادی قاسمی، قاری تنزیل مظہری، مولانا عرفان اللہ، قاری مفیض الدین، قاری عارف جامعی،  مولانا شمیم احمد جامعی، مولانا محمد فاروق جامعی، مولاناموسیٰ اشاعتی وغیرہ موجود تھے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:انتقالایصال ثوابتعزیتی اجلاسرحلتکانپور کی خبرمولانا محمد شکیل قاسمی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article نواسۂ حضور شعیب الاولیاء فریداحمدعثمانی یارعلوی کا دوسرا سالانہ فاتحہ اختتام پذیر
Next Article مولانا محمد شکیل قاسمی کی رحلت پر جمعیۃ بلڈنگ میں تعزیتی نشست آج
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?