کانپور ( محمد عثمان قریشی) الصالحات فاؤنڈیشن کانپور کا سالانہ اجلاس لاری پارک پٹکا پور میں منعقد ہوا۔ جلسہ کی نظامت مفتی راحل ندوی مہتمم مکتب الصالحات فاؤنڈیشن نے کی۔
مہمان خصوصی مفتی ظہیر احمد قاسمی ، مفتی مقصود احمد ندوی ، ڈاکٹر محمد محسن، قاری محمد شارق جامعی نے اپنے اپنے بیانات سے سامعین میں سحر پیدا کر دیا۔ مکتب میں زیر تعلیم چھوٹی بچیوں نے نعت اور درود سلام پیش کیا جلسہ میں آئے ہوئے مہمانان نے کامیاب طالبات کو انعامات تقسیم کئے
جس میں اول پوزیشن اقصیٰ فاطمہ انبیا ، آئینہ فاطمہ علمہ فاطمہ،
دوسری پوزیشن پر حیا شاویز علینہ فاطمہ حبہ فاطمہ فلک رہیں ، تیسری پوزیشن اقرا فاطمہ انشاء فاطمہ نے حاصل کی۔
مہمان خصوصی مفتی مقصود احمد ندوی پرنسپل مدرسہ عربیہ جامعہ اسلامیہ قلی بازار نے اپنے خطاب میں جلسہ میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دیں جبکہ جلسہ میں مفتی محمد راحیل نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی بہت ضروری ہے اور مکتب الصالحات فاؤنڈیشن اس طرح کے دینی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا ۔