- 70 فیصدی عوام وزیراعظم نریندر مودی کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے، پھر بھی کیسے الیکشن جیتتی ہے بی جے پی؟
- حالیہ سروے سے ای ویم پر اٹھ رہے سوالوں کو مل سکتی ہے تقویت
- شیوشینا ترجمان سامنا نے بھی شائع کیا مختلف تنظیموں کے حوالے سے کیا گیا سروے۔
ایک حالیہ سروے میں چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے ہیں، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 70 فیصد لوگ ٹی وی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا چہرہ دیکھتے ہی چینل بدل دیتے ہیں۔
یہ سروے سیاسی میدان اور میڈیا کے اثر و رسوخ پر گہری نظر رکھنے والی تنظیموں نے کیا ہے۔حالانکہ ان تنظیموں کا نام نہیں بتایا جارہا ہے، سروے کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ ٹی وی پر وزیر اعظم مودی کی موجودگی کا عام لوگوں پر کیا اثر پڑتا ہے۔ سروے کے شرکاء مختلف عمر کے گروپس، سماجی پس منظر اور شہری اور دیہی علاقوں سے تھے، جو نتائج کو جامع اور باوثوق بناتے ہیں۔ سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 70 فیصد لوگ ٹی وی پر وزیراعظم کا چہرہ دیکھ کر چینل تبدیل کردیتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے سیاسی تھکاوٹ، یک طرفہ میڈیا کوریج یا لیڈروں کی مسلسل نمائش سے بوریت کا حوالہ دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ نتیجہ بدلتے ہوئے رجحان کا مظہر ہو سکتا ہے جس میں عوام سیاسی رہنماؤں کو بار بار دکھائے جانے سے تنگ آ رہے ہیں۔ ایک ماہر نے کہا، ‘ایک ہی لیڈر کے چہرے کو مسلسل دیکھنے سے عوام میں ایک طرح کی تھکن پیدا ہوجاتی ہے۔ اس حالیہ سروے سے میڈیا رپورٹنگ کے طور طریقوں پر بھی سوالات اٹھتے ہیں، خاص طور پر جب یہ سب کچھ یک طرفہ دکھایا جاتاہے۔