
لکھنؤ:(پریس ریلیز) اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیرِ اعلیٰ اور آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ڈس آرمامنٹ، ورلڈ پیس اینڈ انوائرمنٹ کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والے جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (Comprehensive Economic and Trade Agreement – CETA) کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کو بذریعہ خط دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے خط میں ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اختراع، تعلیم، صحت، مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں تعاون کو نئی جہت عطا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشتیں مزید مستحکم ہوں گی، دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور جمہوری روابط ہمیشہ سے نہایت اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ باہمی اعتماد، دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈاکٹر رضوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں وزرائے اعظم کی دور اندیش قیادت میں بھارت اور برطانیہ نہ صرف اقتصادی ترقی کے میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کریں گے بلکہ عالمی امن، بین الاقوامی تعاون، بین المذاہب و بین الثقافتی ہم آہنگی اور مختلف برادریوں کے درمیان بہتر افہام و تفہیم کے فروغ میں بھی مؤثر کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے اس اہم کامیابی پر وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور مضبوط باہمی
تعلقات کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔



