By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جمعیۃ علماء کا اجلاس، صوبہ و ملک کیلئے مثال بنے گا: اسلام الحق قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > جمعیۃ علماء کا اجلاس، صوبہ و ملک کیلئے مثال بنے گا: اسلام الحق قاسمی
آج کل

جمعیۃ علماء کا اجلاس، صوبہ و ملک کیلئے مثال بنے گا: اسلام الحق قاسمی

Last updated: جنوری 20, 2025 3:54 شام
mohdshafiquefaizi 5 مہینے ago
SHARE

2 فروری کو ہونے والے اجلاس عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

لکھیم پور (محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء وسطی زون کے اجلاس عام (منعقدہ 2 فروری 2025) کی تیاریوں کے سلسلے میں زون و ضلع کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ مدرسہ عربیہ ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی ضلع لکھیم پور کے مہمان خانے میں زون کے صدر مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی، نگراں و ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی اور مرکز کے نمائندہ کے طور پر جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر بطور خاص موجود رہے۔ اس میٹنگ میں اجلاس کو کامیاب اور مؤثر بنانے کے لئے مختلف انتظامات اور منصوبہ بندی پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس کی تیاری کے لئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں اور ان پر شرکاء نے بھرپور تبادلہئ خیال کیا۔ ان تجاویز میں اجلاس کے موضوعات کا تعین، عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ترغیبی حکمت عملی، اور اجلاس کے انتظامی امور شامل تھے۔ مہمانوں کی آمد و رفت اور ان کے قیام کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جن کے لئے ایک علیحدہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اجلاس میں شریک افراد کی سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ کا جامع نظم ترتیب دیا گیا تاکہ مہمان اور شرکاء بروقت پہنچ سکیں۔ قیام و طعام کے امور کو منظم کرنے کے لئے خدمت کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جن کی ذمہ داری مہمانوں کی میزبانی اور طعام کی تیاری و تقسیم ہوگی۔ خدام کمیٹی بھی قائم کی گئی، جو اجلاس کے دوران مختلف خدمات کو انجام دے گی۔
اجلاس کی تشہیر کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے رابطے کئے گئے اور ایک پریس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ہوا۔

ساتھ ہی ائمہ مساجد کے اجتماع کے ذریعے عوام تک اجلاس کی اطلاع پہنچانے کی حکمت عملی اپنائی گئی۔ تمام اضلاع سے عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ داران سے رپورٹ طلب کی گئی تاکہ ہر علاقے سے بھرپور نمائندگی ہو سکے۔
تمام امور کی نگرانی کیلئے ایک شش رکنی کمیٹی تشکیل دی گئیں جس میں صدر مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی، جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی، مولانا احمد عبداللہ رسول پوری، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی، مولانا مطیع الحق انظر ندوی اور مولانا ضیاء الحق اخلد قاسمی کو شامل کیا گیا۔ یہ کمیٹی روزآنہ کی بنیاد پر تیاریوں کا جائزہ لے گی۔


اجلاس کے اختتام پر زون کے صدر، جنرل سکریٹری اور نگراں نے اجلاس کی اہمیت اور کامیابی کے لئے اپنی تجاویز اور ترغیبی کلمات پیش کئے۔

صدرِ زون مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی نے میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس امت مسلمہ کے اتحاد و بیداری کا ایک عظیم موقع ہے۔ انہوں نے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اس کارِ خیر میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس نہ صرف مسلمانوں بلکہ صوبہ اور ملک کے لئے بھی ایک روشن مثال بنے گا، جس کے اثرات ان شاء اللہ دور رس ہوں گے۔
جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اجلاس  کا مقصد صرف ایک مجلس کا انعقاد نہیں بلکہ امت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی تمام توانائیاں اس مقصد کے لئے وقف کریں اور امت کو ایک نئی راہ دکھائیں۔” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام انتظامات وقت پر مکمل کئے جائیں تاکہ اجلاس کو بھرپور کامیابی حاصل ہو۔
مرکزی آرگنائزر مولانا احمد عبداللہ رسول پوری اور ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اختتامی گفتگو میں تمام کمیٹیوں اور ذمہ داران کو تلقین کی کہ وہ اخلاص اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ہمارے لئے ایک آزمائش بھی ہے اور ایک موقع بھی۔ اگر ہم نے اسے کامیاب بنایا تو یہ ایک ایسی روشنی بنے گا جو امت کے اتحاد اور اصلاح کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ ان کے حوصلہ افزا کلمات نے تمام شرکاء کو نیا جذبہ عطا کیا۔
میٹنگ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا اور تمام شرکاء نے اجلاس کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کرنے کا عزم کیا۔ شرکاء میں جمعیۃ علماء لکھیم پور کے صدر مولانا قاری محمد اسحاق قاسمی، مولانا محی الدین قاسمی، خازن مولانا ضیاء الحق اخلد قاسمی، مولانا محمد سالم قاسمی، مولانا محمد اسامہ قاسمی، مولانا محمد اکرم قاسمی، مولوی محمد جنید صدیقی، مولانا محمد طارق قاسمی، مولانا محمد زبیر قاسمی سمیت ادارہئ محمودیہ کے دیگر اساتذہ و جمعیۃ علماء کے نمائندگان موجود رہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد

علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

مرد و خواتین، دونوں کو ساتھ لے کر چلے گی جمعیۃ علماء ہند

بھارت پاک: جنگی تنازعات کا ممکنہ حل و تدابیر

حافظ ارشد خان ایم ایس او یوپی کے نئے صدرمنتخب

TAGGED:اجلاس عامجمعیۃ علماءجمعیۃ علماء وسطی زونلکھیم پورلکھیم پور کی خبر
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article وطن سے محبت اسلام کا لازمی حصہ
Next Article ہندوستان کا کمبھ میلہ اور مسلمان
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?