رودھولی: آپ کی بات آپ کے ساتھ پروگرام کے تحت رودھولی اسمبلی میں پارٹی نے رابطہ مہم تیز کردی ہے۔ پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ اسمبلی الیکشن 2027 کے مد نظر عوام سے رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔ تاکہ عوام کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھ کر عوام کی خدمت انجام دی جاسکے۔
کارکنان کا کہنا ہے کہ لوگ پارٹی کے نظریات، ظلم بربریت اور مہنگائی کے خلاف پیس پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ آزادی سےلے کر آج تک سبھی سیکولرسیاسی پارٹیوں نے مسلم سماج کو ووٹ بینک بنادیا۔ خود کامیاب ہوگئے۔ مگر مسلم سماج آج بھی ناکام ہے۔
پارٹی کے ریاستی نائب صدر مولانا جہانگیر نے الزام لگایا کہ سیاسی پارٹیوں نے صرف وعدہ کیا۔ لیکن مسلم سماج کو سیاسی حصہ داری نہیں دیا۔ اب تو حال یہ ہوگیا ہے کہ مسلمانوں کے مسائل پر بات کرنا بھی بند کردیا گیا ہے۔ اس لئے مسلم سماج پیس پارٹی طرف لوٹ رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں پیس پارٹی کافی مضبوطی سے لڑے گی۔
مولانا جہانگیر نے کہا کہ پارٹی کے طرف عوام امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔
ہم نے سب کو دیکھا سب کا ساتھ دیا ہے۔ اب ضرورت ہے کہ ہم بھی صوبے کی سرکار میں حصہ دار بنیں۔ اور یہ سب پچھڑا دلت مسلم کی یکتاسے ممکن ہوگا
ووٹ کی اہمیت
آپ کی بات آپ کے ساتھ کے تحت مظلوموں کی امید بن کر پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب گاؤں گاؤں کادورہ کرکے عوام میں بیداری لارہے ہیں۔ ڈاکٹر ایوب کے مطابق جس سماج نے اپنے ووٹ کی اہمیت کوسمجھا ہے اسی سماج کی ترقی ہوئی ہے۔ جس دن ہماری قوم کےلوگوں نے بھی ووٹ کی اہمیت کو سمجھ لیا۔ اسی دن ہم بھی سرکار میں شامل ہوجائیں گے ۔اوراپنی قیادت میں سب کی حفاظت کاواعدہ پورا کرسکیں گے۔
[…] طلباء کی اس شانداری کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ بطور شبینہ قرآن مقدس کو سنانے اور سننے والوں کی زبردست حوصلہ […]