By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: آئینی شعور و سماجی انصاف پر ہفتہ واری سرگرمیاں، ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > آئینی شعور و سماجی انصاف پر ہفتہ واری سرگرمیاں، ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی
تعلیم

آئینی شعور و سماجی انصاف پر ہفتہ واری سرگرمیاں، ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی

Last updated: اپریل 29, 2025 2:44 شام
newsg24urdu 6 مہینے ago
SHARE

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر "آزادی کے امرت کال” کے تحت فخرالدین علی احمد گورنمنٹ کالج، محمود آباد میں 14 اپریل سے 28 اپریل 2025 تک ہفتہ واری تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ اس خصوصی جشن کا مقصد آئینی شعور کو فروغ دینا، سماجی مساوات کو اجاگر کرنا اور خواتین کے احترام جیسے اہم موضوعات پر بیداری پیدا کرنا تھا۔

ان تقریبات کے دوران کالج میں روزانہ مختلف موضوعات پر مبنی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، اور آئینی شعور پیدا کرنے پر زور دیا گیا، جن میں تقاریر، معلوماتی لیکچرز، کلام خوانی، مضمون نویسی، پوسٹر سازی اور تقریری مقابلے شامل تھے۔ ان سرگرمیوں میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

تقاریب میں کالج کے تدریسی عملے نے بھرپور شرکت کی، جن میں ڈاکٹر امیہ کمار، ڈاکٹر جیوتی، ڈاکٹر یوگیش، ڈاکٹر شویتا، ڈاکٹر وشاکھا، ڈاکٹر زیبا خان، ڈاکٹر او پی سنگھ، ڈاکٹر سنجنا، ڈاکٹر وِشال، ڈاکٹر سپریتی، ڈاکٹر دیویش اور ڈاکٹر سلیل کمار شامل رہے۔

28 اپریل کو منعقدہ اختتامی تقریب میں مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ مضمون نویسی مقابلے میں سونی یادو نے پہلا، کویتا نے دوسرا اور ہری ونش کمار نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ پوسٹر میکنگ میں آنند، بھومیکا اور انوشکا بالترتیب اول، دوم اور سوم مقام پر رہیں۔ ہندی تقریری مقابلے میں ہیمانشو نے پہلا، ریتو نے دوسرا اور ایک طالبہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اختتامی تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے کی، جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر منتظر قائمی نے انجام دیے۔ تقریب کا اختتام ڈاکٹر پرارتھنا سنگھ کے کلماتِ تشکر پر ہوا، جنہوں نے تمام شرکاء، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مسابقہ جاتی پروگراموں کا آغاز

یوگی حکومت ایکشن موڈ میں، مدرسہ نظام تعلیم میں بہتری کی کوششیں تیز

TAGGED:آئینی شعورسماجی انصافقانونی شعور
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مولانا سید محمد عاقل کے انتقال پر امین الحق عبداللہ قاسمی کاگہرے رنج و غم کا اظہار مولانا سید محمد عاقل کے انتقال پر امین الحق عبداللہ قاسمی کاگہرے رنج و غم کا اظہار
Next Article غریب طلباء کو بھی معیاری تعلیم فراہم کرانا ہمارا بنیادی مقصد: رئیس صدیقی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?