کانپور (محمد عثمان قریشی) شہر کانپور کی فعال ادبی ثقافتی تنظیموں ادارہ علم و فن اور اسلوب آرگنائزیشن نے شہر کہنہ مشق شاعر جناب مشیر صدیقی کو ان کی طویل ادبی خدمات کے اعتراف میں 25 مئی بروز اتوار ادبی جریدہ ماہنامہ خرام کے دفتر میں علم عروض کے ماہر اور پختہ کار شاعر غلام مصطفیٰ فراز کی صدارت میں ایک پر وقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔
جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے نعتیہ شاعری کی مقتدر شخصیت قاری محمد قاسم حبیبی، معروف شاعر خاکہ نگار اور ناول نگار شعیب نظام جدید لب ولہجہ میں شاعری کے معروف شاعر اسلم محمود نے شرکت کی۔
معروف فعال ادبی اور ثقافتی تنظیم” ادبی منچ” کے جنرل سکریٹری نواب حسین نے صاحب اعزاز کو پھول پہنا کر استقبال کیا، جناب مشیر صدیقی جن کی شاعری لا تعداد غزلوں،نظموں اور قطعات پر مشتمل ہے جس نے انکو ایک قادر الکلام اور کہنہ شعراءکی صف میں شامل کیا کی ان ادبی خدمات کے اعتراف میں ایک سپاس نامہ ادارہ علم و فن کے صدر زبیر احمد فاروقی (مدیر۔روزنامہ انوار قوم،کانپور) اور اسلوب آرگنائزیشن کے صدر ظفر احمد غازی نے مشترکہ طور پر پیش کیا۔
معروف شاعر آصف صفوی کی جانب سے ایک شال اعزاز کے طور جناب محمد قاسم حبیبی نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض معروف ناظمِ مشاعرہ حنےف صابری نے بحسن وخوبی سے انجام دئے۔ اعزازی تقریب کے بعد ایک پروقار شعری نشست کا بھی انعقاد ہوا، جس میں مندرجہ ذیل شعراءکرام نے جو غزلیہ اور نظمیہ تخلیقات پیش کیں ان کے منتخب اشعار حسب ذیل ہیں۔
سجدہ گاہِ نجوم وشمس وقمر
نقش پائے محمد ِ عربی
قاری قاسم حبیبی
ےہ روز لمحہ ¿ جاں سوز جوگزرتا ہے
ےہی ہے لشکر فرعون وآتشِ نمرود
غلام مصطفےٰ فراز
اگر سنے تو کسی کو ےقےںنہےں آئے
مکاں بلاتے رہے اور مکےں، نہےں آئے
شعیب نظام
دےکھ حےرت سے ہمےں ہم وہ عجب لوگ ہیں جو
اپنے آئندہ کو ماضی میں گذارے ہوئے ہےں
اسلم محمود
نگا ہ بھر کے دروبام دےکھ لےنے دو
پلٹ کے آﺅں توپھر مےرا گھر ملے نہ ملے
فاروق جائسی
نہ جانے اس قدرمانوس کےوں ہے راستہ مجھ سے
مےں رکتا ہوں تو رکتا ہے مےں چلتا ہوں تو چلتا ہے
ظہیرکانپوری
وہ شخص رات مےں فٹپاتھ پر جو سوتا ہے
بتارہا تھا نسب سے وہ شاہزادہ ہے
محور ادیبی
نہ جانے کتنے اندھےروں کے وارسہہ کر بھی
مےں بچ گےاتھا کہ مےرا دماغ روشن تھا
مشیر صدیقی
ہجوم صدےوں کا جب بھی ہوتا ہے حملہ آور
و ہ اپنے ترکش سے اےک لمحہ نکالتا ہے
آصف صفوی
اگرچہ دن کے اجالے مےں ہے وہ خوب مگر
شبِ سےاہ مےں کچھ اور بھی نکھرتا ہے
حنےف صابری
سامعین کرام میں مقصود احمد خاں،زبیر احمد فاروقی، خان احمد فاروق،لطافت حسین خان،حفیظ الرحمن، توصیف علوی پرویز بلگرامی،نواب حسین۔ظفر احمد غازی اور محمد یوسف آزاد وغیرہ شامل ہیں۔