By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مدارس پر انتظامیہ کی زیادتی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مدارس پر انتظامیہ کی زیادتی
آج کل

ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مدارس پر انتظامیہ کی زیادتی

Last updated: اگست 26, 2025 1:51 شام
newsg24urdu 7 مہینے ago
SHARE

جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی کی جمعیۃ علماء یوپی کے نائب صدر کے ہمراہ وزیرِ اقلیتی امور سے ملاقات، مؤثر اقدام کا مطالبہ

لکھنؤ/شراوستی۔ اترپردیش کے ضلع شراوستی میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے دینی مدارس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں منظوری نہ ہونے کے نام پر کئی مدارس کو بند کردیا گیا تھا، جس کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو واضح حکم دیا کہ بند مدارس کو فوراً کھولا جائے۔ تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود انتظامیہ نے ایک نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مدارس کے ذمہ داران کو ہراساں کررہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ضلعی افسران نے 38 نکاتی سوالنامہ تیار کیا ہے اور 44 ٹیمیں تشکیل دے کر ہر مدرسے میں جا کر منتظمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ذمہ داران کو مہلت دئیے بغیر فوری طور پر کاغذات پیش کرنے کے لئے کہا جارہا ہے اور ایسا نہ کرنے پر کارروائی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس رویے نے مدارس کے ماحول میں سخت بےچینی پیدا کر دی ہے اور منتظمین کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود مدنی کی ہدایت پر ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور دانش آزاد انصاری سے ان کی رہائش گاہ 17 وکرمادتیہ مارگ، لکھنؤ پر ملاقات کی۔ وفد میں جمعیۃ کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی اور وسطی زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی بھی شامل تھے۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے وزیر موصوف کو تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ ہند کی دفعہ 29 اور 30 کے تحت اقلیتوں کو اپنے مذہبی و تعلیمی ادارے قائم کرنے اور چلانے کا حق حاصل ہے، جس کے لئے حکومت سے کسی قسم کی منظوری درکار نہیں۔ نیز اب تو ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے، اس کے باوجود انتظامیہ منظور شدہ اور غیر منظور شدہ دونوں طرح کے مدارس کو نشانہ بنا رہی ہے، جو کہ سراسر امتیازی رویہ اور غیرقانونی عمل ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

وزیرِ اقلیتی امور دانش آزاد انصاری نے وفد کی بات غور سے سننے کے بعد صورتحال کی سنگینی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے قیام و انتظام کے لئے منظوری لازمی نہیں ہے۔ نیز خود ہماری جانب سے 2016 سے منظوری دینے کا عمل بند ہے۔ ایسے میں نوٹس جاری کرنا کسی طور مناسب نہیں۔ انہوں نے فوری طور پر ضلع شراوستی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور دیگر افسران سے فون پر تفصیلات طلب کیں اور اس معاملے کو وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ ساتھ ہی یہ یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی دوبارہ ملاقات ہوگی جس میں عملی اقدامات کی صورتحال پیش کی جائے گی۔

اس موقع پر ضلع شراوستی کے صدر مولانا عبدالمنان قاسمی نے عدالت کے فیصلے کی نقل اور دیگر اہم دستاویزات وزیر موصوف کو پیش کئے۔ ملاقات کے بعد مولانا حکیم الدین قاسمی فوری طور پر شراوستی روانہ ہوگئے، جہاں وہ متاثرہ مدارس کا معائنہ کریں گے اور ضلعی مجسٹریٹ سے ملاقات کرکے براہِ راست بات کریں گے۔

یاد رہے کہ اترپردیش کے بعض اضلاع میں حالیہ عرصے سے مدارس کو غیر معمولی دباؤ اور کڑی نگرانی کا سامنا ہے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف آئین کی روح کے خلاف ہیں بلکہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو بھی مجروح کرتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے واضح کیا ہے کہ وہ مدارس کے تحفظ اور آئینی حقوق کے دفاع کے لئے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

رویتِ ہلال کے تعین کے لیے ایک جدید، شرعی اور سائنسی نظام

جشنِ تکمیل قرآن کریم میں علماء کا خطاب

بچیوں کی دینی و عصری تعلیم میں شاندار پیش رفت

موسمِ سرما اور اسلامی تعلیمات

دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے

TAGGED:شراوستی مدرسہ نیوزمدارسمدارس عربیہمدرسہ نیوزہائی کورٹ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ
Next Article آقا کی تعلیمات میں انسانیت کے مسائل کا حل: امین الحق عبداللہ قاسمی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں
ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام
ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?