کانپور : (محمد عثمان قریشی) مدرسہ الجامعة الاسلامیہ اشرف البنات (نسواں) میں اسلامی بہنوں کے لیے سالانہ اہلِ بیت کانفرنس و جشنِ ردائے فضیلت و قراءت منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا محمد ھاشم اشرفی نے کی.
انہوں نے بتایا کہ مورخہ 23 فروری مطابق 24 شعبان بروز اتوار 11 بجے دن مدرسہ الجامعتہ الاسلامیہ اشرف المدارس کے خدیجۃ الکبریٰ ہال میں اسلامی بہنوں کے لیے سالانہ اہلِ بیت کانفرنس و جشنِ ردائے فضیلت منعقد ہونے جارہاہے.
جس میں محترمہ سیدہ اُمِّ حبیبہ قادری چشتی، محترمہ اُمِّ سلمہ عطاریہ اور عالمہ صغریٰ بی بی اشرفی کے پاکیزہ بیانات ہوں گے جبکہ بارگاہ رسالت مآب میں خراج عقیدت کے لیے شاعرۂ اہلِ سنت محترمہ افشار نعیم شرکت فرمائیں گی.
اسلامی بہنوں کے لیے پردے کا معقول اہتمام کیاگیا ہے 21 طالبات کو رداءفضیلت و اسناد سے نوازا جائے گا.
[…] کا سالانہ اجلاس لاری پارک پٹکا پور میں منعقد ہوا۔ جلسہ کی نظامت مفتی راحل ندوی مہتمم مکتب الصالحات فاؤنڈیشن […]