By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: عرس غریب نواز کے تحت منعقد ہوں گے مختلف فلاحی پروگرام
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > عرس غریب نواز کے تحت منعقد ہوں گے مختلف فلاحی پروگرام
مذہبیات

عرس غریب نواز کے تحت منعقد ہوں گے مختلف فلاحی پروگرام

Last updated: دسمبر 25, 2024 11:41 صبح
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) آل انڈیا غریب نواز کونسل مرکزی حکومت ہند سے پرزور مانگ کرتی ہے کہ پورے ملک میں شراب پینے اور بیچنے پر پابندی لگائی جائے تاکہ شوہر بیوی کا جھگڑا،لوٹ،ڈکیتی،لڑائی جھگڑا ،ایکسیڈینٹ ،ہندو مسلم فساد جیسے برے معاملوں کی روک تھام ہو سکے پریس کانفرنس میں شریک تمام علماءوائمہ مساجد نے عوام سے پرزواپیل کرتے ہوئے کہا کہ سخت سردی کا موسم چل رہا ہے لہٰذا چوراہوں و دیگر مناسب مقامات پر الاﺅ جلوائیں اور سردی سے بچنے کے لئے غریبوں ،بے سہاروں،کمزوروں،اسٹیشن و بس اسٹاپ پر لوگوں کے لئے کمبل و لحاف کا انتظام کرکے اللہ و رسول کی خوشنودی حاصل کریں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی صدرمولانا محمد ہاشم اشرفی نے کہا ہے کہ یہ وقت ہندو مسلم ،سکھ ،عسائی میں بٹنے کا نہیں ہے بلکہ یہ وقت ایک جٹ ہوکر نفرتوں کو مٹانے کا وقت ہے یہ ہمارا وطن گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے یہاں برہما کی نگری کہے جانے والے پشکر میں کھلنے والا گلاب غریب نواز کی بارگاہ میں چڑھتا ہے اجمیر کے عرس میں سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ اپنی عقیدت کے پھول پیش کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں یہ ملک کی خوبصورتی ہے کہ یہاں ہندو،مسلم،سکھ،عسائی سبھی دھرموں کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں آئے ہم سب مل کر اس ملک کی خوبصورتی کی حفاظت کریں تاکہ ترقی کی راہ ہموار ہو سکے انہوں نے غریب نوازہفتہ کے تعلق سے بتایاکہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمة اللہ علیہ کی تعلیم محبت کو عام کرنے کےلئے سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی 20 واں غریب نواز ہفتہ منایا جارہا ہے کیوں کہ خواجہ غریب نواز کا آستانہ ہندو، مسلم،سکھ ،عیسائی سبھی کی عقیدت کا مرکزہے جہاں پر ہر مذہب کے ماننے والے پہنچتے ہیں اور فیضیاب ہوتے ہیں غریب نواز ہفتہ کا آغاز یکم رجب 2 جنوری سے ہو گا۔ واضح رہے کہ غریب نواز ہفتہ کے تحت سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کے خلاف مہم چلائی جائے گی،تعلیم کا رجحان نئی نسل میں پیدا کرنے کے لئے تعلیمی بیداری ریلی نکالی جائے گی ،اجمیر شریف کے لئے مرکزی چادر شریف روانہ کی جائے گی ،مریضوں میں پھل اور غرباء میں کمبل تقسیم کیے جائیں گے، سبیل اورلنگرعام سمیت مندرجہ ذیل مقامات پر رات و دن میں جشن غریب نواز کا اہتمام کرکے حضرت خواجہ غریب نواز کی تعلیم، صبر، تقویٰ، تبلیغ، پیغام، مساوات اورمحبت کو عام کیا جائے گا غریب نواز ہفتہ کے تحت (1) چینا پارک مسجد بشیر اسٹیٹ ہیرا من کا پوروہ(2) نوری مسجد شیام نگر(3)اشرف جامع مسجد اشرف نگر (4)مدرسہ رزاقیہ آج پریس روڈ، بانسمنڈی(5)اقصیٰ جامع مسجد گدیانہ (6) بڑا امام چوک کنگھی محال(7)نزد مدینہ مسجد ،سی بلاک،مچھریا(8)آبو نگر نگر،فتح پور(9)ڈبل اسٹوری سنگواں کالونی (10)سنگواں روڈ کوریاں گاﺅں(11)کاشی رام کالونی فیس 1 (12)چھپن پارک جوہی لال کالونی(13) جامعہ اشرف البنات نسواں گدیانہ) (14 جامعہ اشرف المدارس گدیانہ کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر جشن غریب نواز لنگر سبیل کا اہتمام کیا جائے گا اور مرکزی قل بڑا امام چوک کنگھی محال میں 6 رجب کو ہوگا جس میں ہزاروں لوگوں کو لنگر کھیلایا جاے گا اورچھپن پارک جوہی لال کالونی میں آخری قل شریف منایا جائے گا ۔ اس موقع پر خاص طور پر موجود رہے مولانا محمد ہاشم اشرفی صاحب قومی صدر ،مولانا محمد مہتاب عالم قادری مصباحی،حاجی سید خورشید عالم ،مولانا غلام حسن،محمد واصف اشرفی،حافظ محمد ارشد اشرفی،قاری محمد احمد اشرفی،عقیل حسن عرف بوّن ،شکیل احمد غازی ،نفیس احمد ،محمد حنیف،فخرالدین بابو،حاجی سمیع قریشی،محمد شارق ،مہتاب عالم عرف گڈو ،محمد شہزاد وغیرہ ۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:آل انڈیا غریب نواز کونسلاجمیراجمیر درگاہغریب نوازکانپورکانپور خبرکانپور کی خبر
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب مینہداول اسمبلی حلقہ کا دورہ کریں گے
Next Article سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عشق و وفا کے لازوال نمونہ تھے۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عشق و وفا کے لازوال نمونہ تھے۔
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?