By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ہم سب علم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > ہم سب علم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں
آج کل

ہم سب علم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں

Last updated: اکتوبر 11, 2025 3:38 شام
newsg24urdu 9 مہینے ago
SHARE

جمعیت سعادت العلماء کے زیراہتمام تعلیمی مظاہرہ، بچوں اور معاونین کو اعزازات سے نوازا گیا*

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) گزشتہ شب قصبہ سعادت گنج میں جمعیت سعادت العلماء کے زیراہتمام اجلاس عام و تعلیمی مظاہرہ منعقد ہوا، جس میں مرکزمسجد میں چل رہے مکتب کے بچوں نے اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ جلسے کا آغاز قاری مفتاح الزماں آسامی کی تلاوتِ قرآن سے ہوا اور نعت کا مزمارہ عمرعبداللہ قاسمی نے پیش کیا۔

اجلاس کی سرپرستی مفتی محمد عارف نے کی، آرگنائزر مولانا محمد اختر قاسمی تھے، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد فرمان مظاہری نے انجام دیے۔ جلسے کی صدارت الحاج سیٹھ محمد عرفان انصاری نے فرمائی۔ انہوں نے اپنے خطبۂ صدارت میں علم کی روشنی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم کے حصول کو اپنی زندگی کا بنیادی مقصد بنانا چاہیے تاکہ امتِ مسلمہ دوبارہ روشنی اور ہدایت کی راہ پر گامزن ہو۔

مقررِ خصوصی مولانا محمد کفیل اشرف لکھنوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی تاریخ کا سب سے روشن اور مقدس باب وہ ہے جب نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی ذات بابرکت، سراپا رحمت، اور اعلیٰ اخلاق و کردار کی مثال نے تاریکی میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو روشنی عطا کی۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کی اہمیت کو اس مقام تک بلند فرمایا کہ وحی کا پہلا پیغام ہی "اقرأ” یعنی پڑھو کے لفظ سے شروع ہوا، جو اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام کی بنیاد علم پر رکھی گئی ہے۔ آپ کی تعلیمات نے واضح کیا کہ جہالت اندھیرا ہے اور علم روشنی، اور علم صرف کتابوں کا نام نہیں بلکہ معرفتِ الٰہی، اخلاقِ حسنہ، عدل، مساوات اور خدمتِ خلق کا شعور ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس پروگرام میں 27 بچوں نے اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ سات بچوں کے ناظرۂ قرآن مکمل ہونے کی وجہ سے انہیں اعزازیہ سے نوازا گیا۔ جلسے میں محمد طارق قدوائی، مولانا غفران قاسمی، مولانا عمر ممتاز ندوی، مولانا صالح قاسمی، مولانا محمد زید مظاہری، مولانا عقیل ندوی، مولانا فرقان قاسمی، مولانا مسیح الرحمٰن مظاہری، مفتی محمد راشد قاسمی، قاری محمد مدثر، قاری نجم الحسن، مولانا جنید قاسمی، مولانا شعیب مظاہری، نفیس انصاری، اصغر انصاری، ابوبکر ممتاز وغیرہ کی شرکت قابل ذکر رہی۔

آخر میں جلسے کے آرگنائزر مولانا محمد اختر قاسمی نے سبھی حاضرین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو کامیابی سے اختتام تک پہنچانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

سالانہ دستاربندی و تقسیمِ اسناد تقریب، 35 طلبہ کی علمی تکمیل پر اعزاز

غیر قانونی کان کنی اور زمین مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ

رویتِ ہلال کے تعین کے لیے ایک جدید، شرعی اور سائنسی نظام

جشنِ تکمیل قرآن کریم میں علماء کا خطاب

TAGGED:تعلیمعلمعلم دین
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article امید پورٹل پر وقف جائداد کو رجسٹر کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
Next Article جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ذکی طارق بارہ بنکوی: خاموش چراغ کی لو
ڈاکٹر عمار رضوی کی مؤثر پیروی کے بعد وزارتِ خارجہ حرکت میں آئی
امریکہ۔ایران تاریخی معاہدہ عالمی امن کی جانب اہم پیش رفت: ڈاکٹر عمار رضوی
اکھلیش یادو کی بیٹی کے خلاف ہتک آمیز بیان کی ڈاکٹر عمار رضوی نے کی سخت مذمت
وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?