By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جامعہ معینیہ نسواں میں تقریب افتتاح بخاری و فتاوی معینیہ کا رسم اجراء
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > جامعہ معینیہ نسواں میں تقریب افتتاح بخاری و فتاوی معینیہ کا رسم اجراء
تعلیم

جامعہ معینیہ نسواں میں تقریب افتتاح بخاری و فتاوی معینیہ کا رسم اجراء

Last updated: فروری 21, 2025 4:42 شام
mohdshafiquefaizi 1 سال ago
SHARE


اترولہ بلرامپور (محمدقمرانجم فیضی)جامعہ معینیہ نسواں میں تقریب افتتاح بخاری و فتاوی معینیہ کا رسم اجراء کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر صحیح بخاری کی جامعیت پر روشنی ڈالی گئی.

بخاری شریف کی ایک خصوصیت اس کی جامعیت ہے جس کے بارے میں حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی فرماتے ہیں کہ امام بخاری نے اس کتاب میں فقہ و احکامِ فقہ، سیر و مغازی، تفسیر، وجدانیات و روحانیات اور اخلاق و آداب کے مختلف شعبوں کی روایات کو جمع کر دیا ہے۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ایمان و عقائد کی روایات کو بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے اور انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس کے بارے میں کسی نہ کسی عنوان کے ساتھ امام بخاریؒ نے روایات پیش نہیں کیں۔ چنانچہ محدثین کی اصطلاح میں ’’الجامع‘‘ اسی کتاب کو کہا جاتا ہے جس میں صرف احکام کی روایات نہ ہوں بلکہ ایمانیات، تفسیر، اخلاقیات اور دیگر ضروری شعبوں کی روایات و ابواب بھی اس کا حصہ ہوں اور اس حوالے سے بخاری شریف کو صحیح معنوں میں ’’الجامع‘‘ کا مقام حاصل ہے۔


بخاری شریف کا دوسرا امتیاز اس کا صحت کا معیار ہے۔ امام بخاریؒ نے روایت کو قبول کرنے کے لیے اس کے مسند اور مرفوع ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی صحت کی ایسی شرائط قائم کی ہیں اور ان کی پابندی کا اہتمام کیا ہے جس نے جمہور محدثین کے ہاں بخاری شریف کو ’’اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کا درجہ دلا دیا ہے۔ اسی کے تحت بعد نماز جمعہ خواتین اسلام کا بہترین مرکزی دینی مذہبی علمی ادارہ جامعہ معینیہ مینہا کے امام احمد رضا ہال میں ختم بخاری شریف کی پاکیزہ محفل علامہ غلام عبدالقادر علوی خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر نے کرائی۔ آپ نے فتاوی معینیہ کتاب کا رسم اجراء بھی کیا ۔ جس کو مولانا عطا محمد مصباحی کی صدارت میں، مفتی احمد حسین صدیقی نے بڑی ہی عرق ریزی و جانفشانی کے ساتھ ترتیب دے کر جامعہ معینیہ کے صدر اعلی الحاج غلام نبی نوری، حاجی مجیب اللہ نے جامعہ معینیہ کے شعبہ نشرواشاعت کے بینر تلے شائع کرنے کی سعادت حاصل کی۔

جس میں جامعہ معینیہ نسواں کی تخصص فی الفقہ جماعت کی طالبات نے 100 مسائل لکھ کر شمولیت حاصل کی ہیں۔ انہوں نے اخیر میں تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہترین و شاندار خطاب کیا ۔ بعدہ مولانا محمد اسرار احمد فیضی ناظم اعلی جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ نسواں عربی کالج علی پور بازار گونڈہ نے معلمین و معلمات کے درمیان آخری خطاب کیا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

محفل افتتاح بخاری کی نظامت علامہ معین اختر خان نے بہت ہی حسن و خوبی کے ساتھ انجام دی۔ مولانا رحیم رضا بلرامپوری، مولانا ریاض الحق وغیرہ نے بارگاہ رسول میں نعت پاک پیش کی۔

اس موقع پر مولانا آفتاب عالم عثمانی استاذ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف، ارشد رضا گجرات، مولانا روشن علی مصباحی، مولانا عنایت اللہ، مولانا قیصر رضا حشمتی، مولانا فیضان رضا، مولانا علی حسین فیضی چھتر پارہ، مولانا اسرار احمد، مولانا نورالدین اسماعیلی، غلام نبی نوری، حاجی مجیب اللہ، حاجی غلام علی، جناب ارسلان صدیقی سیمیت دیگر علماء کرام و طلبہ وطالبات موجود تھے۔

2Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد

مکاتب کا گرتا ہوا تعلیمی معیار اور ہماری بےحسی

شہر میں 13 نومبر سے "کتاب میلہ” کا انعقاد کیا جائے گا

بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 

مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا

TAGGED:اترولہجامعہ معینیہ نسواںختم بخاریرسم اجراءفتاوی معینیہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article قرآن کی بنیادی خصوصیت ہدایت کا مکمل ذریعہ ہے: مولانا ابوبکر ہادی
Next Article ہندوستانی سیاست مسلم مخالف کیوں ہے؟ ہندوستانی سیاست مسلم مخالف کیوں ہے؟
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب
فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز
"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد
نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?