By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: علم ایک لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > علم ایک لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا: ڈاکٹر عمار رضوی
Blog

علم ایک لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: اپریل 18, 2026 10:41 صبح
asansari 2 دن ago
SHARE

جواہر لال نہرو پولی ٹیکنک محمودآباد کی گولڈن جوبلی تقریبات کا شاندار آغاز

لکھنؤ (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)تکنیکی تعلیم کے ممتاز ادارے جواہر لال نہرو پولی ٹیکنک، محمودآباد (سیتاپور) میں آج گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز نہایت وقار اور شان و شوکت کے ساتھ عمل میں آیا۔ نصف صدی پر محیط اس درخشاں تعلیمی سفر کے جشن نے ادارے کی خدمات اور اس کی تعلیمی روایت کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا۔
اس موقع پر سابق کارگزار وزیر اعلی ڈاکٹر عمار رضوی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے تقریب کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نہایت باریکی سے ادارے کے قیام کے پس منظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اتر پردیش حکومت میں وزیرِ تعلیم کے منصب پر فائز تھے، اسی دور میں 28 اکتوبر 1975 کو اس ادارے کی بنیاد رکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کا بنیادی مقصد دیہی اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں خود کفیل بنانا تھا۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم ایک لازوال دولت ہے جسے نہ کوئی چرا سکتا ہے اور نہ ہی وقت کی گرد اسے ماند کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی علم انسان کو خود اعتمادی، شعور اور ترقی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے اور زندگی کے ہر مرحلے میں اس کی رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے محض ڈگریاں دینے کے مراکز نہیں ہوتے بلکہ کردار سازی، ہنر مندی اور سماجی شعور کی آبیاری کے اہم مراکز بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ آج یہ ادارہ ایک مستحکم اور باوقار تعلیمی مرکز بن چکا ہے، جہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ ملک و بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ادارے کی کامیابی کی اصل بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جواہر لال نہرو پولی ٹیکنک گزشتہ نصف صدی سے اسی روایت کو نہایت ذمہ داری اور کامیابی کے ساتھ نبھا رہا ہے۔
تقریب کی صدارت محمودآباد کی رکن اسمبلی آشا موریہ نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں ادارے کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خطے کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
تقریب میں شریک افراد کی بڑی تعداد نے اس موقع کو نہایت سنجیدگی اور دلچسپی کے ساتھ محسوس کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، تعلیمی حلقوں کے نمائندگان اور سابق طلبہ کی موجودگی نے تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔ شرکاء نے مقررین کے خیالات کو توجہ سے سنا اور اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے اس تاریخی لمحے کو یادگار بنا دیا۔
ادارے کے سنہری سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 1975 میں محدود وسائل سے شروع ہونے والا یہ ادارہ آج جدید سہولیات سے آراستہ ایک وسیع و عریض کیمپس میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں معیاری تعلیم کے ساتھ عملی تربیت کا بھی موثر انتظام ہے۔ مختلف تکنیکی اور انجینئرنگ شعبوں میں فراہم کی جانے والی تعلیم نے اسے خطے کے نمایاں اداروں میں شامل کر دیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ادارے کی جانب سے مہمانانِ گرامی کو یادگاری مومینٹو پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضوی کے علاوہ علاقائی ممبر اسمبلی آشا موریہ، منیجنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ہارون رضوی،ڈاکٹر سیما سنگھ، عارف رضوی، ڈاکٹر شکیل قدوائی، رمیش واجپئی، عتیق احمد،شہاب الدین خان،مرزا اسلم بیگ،ابوشحمہ انصاری،عبد اللہ خان،پردیپ بلیا وغیرہ موجود رہے۔ ادارہ کے اسٹاف سی پی ترپاٹھی، پرنسپل، اجے سنگھ، جیوتی کمار، معراج فاطمہ، منیشا پاٹھک، کمل ورما، مامون عالم، برج بھوشن پانڈے، ونود مشرا، جمیل حسن نقوی، راگھویندر پرتاب سنگھ، روی پرکاش یادو، حشمت علی وغیرہ نے شکریہ ادا کیا۔یہ اطلاع ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت

ہولی اور عید ملن پروگرام اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ضیاء الدین

اخبار تنویر ادب اور یونیورسل پبلک اسکول کے زیراہتمام عید ملن کی شاندار تقریب کا انعقاد

قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

علم ایک لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا: ڈاکٹر عمار رضوی
اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ
سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت
بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?