حلیم انٹر کالج چمن گنج میں ۳/ دسمبر بروز منگل کو ہونے لے ایک روزہ تحفظ ختم نبوت و عظمت صحابہ کانفرنس کے بابت بیداری کیلئے منعقدہ جلسے سے مولانا ابوبکر ہادی قاسمی کا خطاب
کانپور:جب انسان کو کوئی بیماری لاحق ہوتی ہے تو وہ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے،جب کسی انسان کو سونا خریدنا ہوتا ہے تو وہ کسی صراف سے رابطہ کرتا ہے، جب کسی انسان کو اشیاء خورد و نوش چاہئے ہوتا ہے تو وہ کسی راشن کی دکان پر جاتا ہے ٹھیک اسی طرح جب کسی شخص کو دین سیکھنا ہوتا ہے تو اسے بھی کسی عالم دین سے رابطہ کرنا چاہئے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے آج کے دور میں لوگ راہ چلتے ہوئے کسی پرانے خیالات کے پرانی معلومات والے شخص کی باتوں کو سن کر اسے دین سمجھنے لگتا ہے اور اسے آگے پھیلانے لگتا ہے، جبکہ دین سکھانے والے کیلئے کوئی پرانا تجربہ کار شخص کی نہیں نہ ہی کسی پورانے معلومات والے شخص کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ دین سیکھنے کیلئے عالم با عمل شرعی اور کسی مسائل کیلئے مفتیان کرام سے رجوع کرنا چاہئے تاکہ آپ کو دین قرآن و حدیث کی روشنی میں پڑھایا اور سمجھایا جائے ایسا آج کے دور میں ہو رہا ہے ہماری قوم میں خاص کر نوجوان نسل نے آج کل دین سیکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر اپنا اپنا قائد بنا رکھاہے جبکہ انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ جوشخص ان کے سامنے تقاریر کر رہا ہے وہ مسلک اہل سنت و الجماعت کا ماننے والا بھی ہے یا نہیں، بھولے بھالے مسلمانوں کو یہ تک نہیں معلوم کہ آج سوشل میڈیا کے ذریعہ نہ جانی کتنے ہی فرقے جنہیں ہم فرقہ باطلہ کے نام سے منسوب کرتے ہیں سرگرم ہیں اور بھولے بھالے مسلمانوں کے عقیدے و ایمان کو خراب کر کے ان کا دین و آخرت تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔ جان لیں کہ موجودہ دور میں کچھ فرقہ باطلہ (فرقہ قادیانی، فرقہ شکیلی، فرقہ پرویزی اور گوہر شاہی) جیسے فتنے تیزی سے سرگرم عمل ہیں جو لوگوں کے ایمان و عقیدے پر ڈاکہ زنی کا کام کرر ہے ہیں لہٰذا ایسے وقت میں ہر مسلمان کو دین و شریعت سے متعلق کسی بھی چیز کی معلومات حاصل کرنے کیلئے کسی معتبر عالم دین یا مفتی سے رابطہ کرنا چاہئے۔ آج کے دور میں ہمیں شرعی لحاظ سے اپنے قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا تبھی ہمارا دین و ایمان محفوظ رہے گا۔ مذکورہ خطاب مولانا ابوبکر ہادی قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی شہری جمعیۃ علماء کانپور نے مسجد پرانا کانپور میں منعقدہ پندرہ روزہ تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ پروگرام سے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی مشن کے تحت کے لوگوں کا دین و ایمان محفوظ رہے مجلس تحفظ ختم نبوتؐ شہری جمعیہ علماء کانپور کے زیر اہتمام آئندہ ۳/ دسمبر ۴۲۰۲ء بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام حلیم انٹر کالج چمن گنج کانپور میں زیر صدارت قاضیئ شہر کانپور الحاج حافظ و قاری عبد القدوس ہادی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ؐمنعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ملک بھر کے فتنہ باطلہ کے سدباب کیلئے ماہر مربیان حضرات تشریف لا رہے ہیں جو لوگوں کو ان کے ایمان و عقیدے کے تحفظ کیلئے تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کانفرنس میں کثیر تعداد میں عوام سے شرکت کی درخواست ہے۔ اس موقع پر علماء کرام، حفاظ کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں مصلیان مسجد و اہل محلہ موجود رہے۔
دین کی معلومات کیلئے معتبر علماء سے رابطہ کریں، سوشل میڈیا سے نہیں

1 Review
VERY VWERY IMPRESSIVE NEWS