By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جلسہ سیرت النبیؐ و عظمت صحابہؓ اشرف آباد جاجمؤ میں آج
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > جلسہ سیرت النبیؐ و عظمت صحابہؓ اشرف آباد جاجمؤ میں آج
Blog

جلسہ سیرت النبیؐ و عظمت صحابہؓ اشرف آباد جاجمؤ میں آج

Last updated: دسمبر 14, 2024 1:16 شام
mohdshafiquefaizi 8 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) حضور رحمۃ للعالمین، خاتم النبیین، حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مقدسہ، تعلیمات رحمت اور آپؐ کے اولین شاگرد حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے پاکیزہ اسوہ کو معیار بناکر امت مسلمہ میں سچی، اچھی، ایمانی، قرآنی اور نبوی زندگی گزارنے کا جذبہ پیدا کرکے پوری انسانیت کو امن و محبت اور مساوات کا پیغام دینے اور معاشرہ میں پھیلی برائیوں کو دور کرنے کیلئے تعمیر وطن کمیٹی اشرف آباد جاجمؤ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جامع مسجد اشرف آباد کے سابق ائمہ مولانا مبین الحق قاسمی، حافظ عبدالحلیم مظاہری اور مولانا متین الحق اسامہ قاسمی رحمہم اللہ کی یاد میں آج بتاریخ 15/ دسمبر 2024 بروز اتوار بعد عشاء یوپی ٹینری کے سامنے اشرف آباد جاجمؤ میں ایک روزہ جلسہ سیرت النبیؐ و عظمت صحابہؓ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
جلسہ کے کنوینر مولانا مسعود احمد جامعی اور نائب کنوینر قاری بدرالزماں قریشی نے مشترکہ طور پر بتلایا کہ جلسہ کی صدارت جانشین مجاہد اسلام حضرت مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی فرمائیں گے جبکہ جلسہ میں خصوصی خطاب کیلئے دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مفتی محمد راشد صاحب اعظمی اور لکھنؤ کے معروف خطیب مولانا محمد کوثر ندوی تشریف لارہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے معروف علماء مولانا خلیل احمد مظاہری اور مولانا محمد اکرم جامعی کے بھی خطابات ہوں گے۔ جلسہ کا آغاز قاری مجیب اللہ عرفانی کی تلاوت سے ہوگا جبکہ شاعر اسلام محمد فہیم پہانوی نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کریں گے۔
انہوں نے جاجمؤ و اطراف کے تمام مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ

کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار

صحابئ رسول کی نیت پر حملہ قرآن کے انکار کے مترادف: امین الحق عبداللہ قاسمی

سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام

جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع

TAGGED:جلسہ سیرت النبیؐجمیعت علماء شہر کانپورجمیعۃ علماء ہندسیرت النبیؐعظمت صحابہؓکانپور کی خبر
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مولانا محمد شکیل قاسمی کی رحلت پر جمعیۃ بلڈنگ میں تعزیتی نشست آج
Next Article بہرائچ سے سنبھل تک مسلمانوں پر ظلم وتشدد آخر کب تک ؟
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

مسلم لیگ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی
تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?