By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: حضرت ابوبکر صدیقؓ اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب: قاضئ شہر
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > حضرت ابوبکر صدیقؓ اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب: قاضئ شہر
مذہبیات

حضرت ابوبکر صدیقؓ اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب: قاضئ شہر

Last updated: دسمبر 25, 2024 4:06 شام
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE


کانپور (محمد عثمان قریشی) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اسلام کے ابتدائی دور کے عظیم ترین اور برترین شخصیات میں سے ایک ہیں، آزاد مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کا آپؓ کو شرف حاصل ہوا تھا۔ آپ کی پیدائش عام الفیل کے ڈھائی برس بعد مکہ کرمہ کے قریش قبیلے میں ہوئی تھی۔ آپ کا نام عبد اللہ، کنیت ابوبکر، لقب صدیق و عتیق تھا، جو کہ آپ کی سچائی، ایمانداری اور اسلام کے ساتھ وفاداری کی گواہی دیتا ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا کردار اسلامی تاریخ میں ایک مثالی نمونہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ آپؓ کی زندگی ابتدا سے ہی سچائی، امانت داری اور اخلاق کی اعلیٰ صفات سے بھرپور تھی۔ آپ کا شمار مکہ مکرمہ کے تاجروں میں تھا اور آپ کو اپنی سچائی اور امانت داری کے لئے مشہور کیا جاتا تھا۔ آپ کا شمار وہ افراد میں ہوتا تھا جو خاتم الانبیاءؐ کے دوست اور معاونین میں شامل تھے۔مذکورہ بیان قاضیئ شہر کانپور حضرت الحاج حافظ و قاری عبد القدوس ہادی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و مہتمم جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور نے دیتے ہوئے خلیفہ اولؓ کی حیات پاک پرروشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ حضرت ابو بکرؓ وہ اولین شخص تھے جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت اور پیغام اسلام کو فوراً قبول کیا اور اس کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا۔ حضرت ابو بکر صدیق ؓکی شخصیت میں بے شمار عظیم صفات پائی جاتی ہیں۔ آپ کا کردار محبت، ایثار، قربانی، سچائی، عدل اور انصاف سے بھرپور تھا۔ آپ کی سچائی اور صداقت نے انہیں ”صدیق“ کا لقب دلایا، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک علامت بن گئی۔ آپ کی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور اس کے پیغمبرؐ کی حمایت تھا۔خلیفہ اولؓنے اپنی دولت اور جان کو اسلام کے لئے قربان کیا۔ آپؓ نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی تکالیف کے باوجود حضرت محمدؐ کا ساتھ دیا اور ہر موقع پر اپنے ایمان کی پختگی کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے مال و دولت سے لیکر اپنے اہل و عیال تک، سب کچھ اسلام کی راہ میں پیش کر دیا۔حضرت ابو بکر ؓنہ صرف ایک بے مثال سپاہی اور دوست تھے بلکہ آپ کا علم بھی بہت وسیع تھا۔ آپ کا فہم قرآن اور حدیث پر گہرا تھا، اور آپ نے ان کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔ آپ کی علمی قابلیت اور استدلال نے آپ کو اسلامی معاشرے میں ایک ممتاز مقام دلایا۔ حضرت ابو بکرؓ کی خلافت اسلامی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ حضور نبی کریمؐ کی وفات کے بعد، آپ کو مسلمانوں کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی۔ آپ نے اس منصب کو انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے نبھایا۔ آپ کی خلافت میں اسلام کا دائرہ وسیع ہوا اور مختلف علاقوں میں اسلامی فتوحات حاصل ہوئیں۔ آپ کی قیادت میں ہی زکوۃ کے لئے ایک نظم و ضبط قائم کیا گیا اور اسلامی ریاست کی بنیادیں مضبوط ہوئیں۔ حضرت ابو بکرؓکا دلیرانہ اور ثابت قدم کردار ان کے دور خلافت میں ہر قدم پر نظر آیا۔ آپ نے مختلف جنگوں میں حصہ لیا اور ہر موقع پر اپنی حکمت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ جنگِ یمامہ میں جب کئی صحابہ شہید ہوئے، تو آپ نے اپنے عزم اور حوصلے سے اسلام کی حفاظت کی۔ آپؓ نے اپنی زندگی میں ہمیشہ اللہ کی رضا کی کوشش کی اور اپنے تمام عملوں میں اللہ کی رہنمائی کو مقدم رکھا۔ آپ نے ہمیشہ اللہ کی مدد اور اس کی توفیق کا اعتراف کیا اور کبھی بھی اپنی ذات کو اہمیت نہ دی۔آپؓ ۲برس ۳ مہینے مسند خلافت پر رونق افروز رہے۔ آپؓ کی وفات ۲۲/ جمادی الآخر ۳۱/ ہجری میں ہوئی۔ آپ کے جنازے کی نماز حضرت عمرؓ نے پڑھائی، اور آپ ؓ روضہ منورہ میں حضورت رحمت عالم ؐ کے پہلوئے اقدس میں دفن ہوئے۔ آپ کی وفات ایک عظیم سانحہ تھا، جس نے پورے اسلامی معاشرے کو غمگین کر دیا۔ آپ کی وفات کے بعد حضرت عمر بن خطابؓ نے خلافت کی ذمہ داری سنبھالی، مگر آپؓ کی تعلیمات اور رہنمائی ہمیشہ مسلمانوں کے دلوں میں زندہ رہیں۔ آپؓ کا کردار سچائی، ایثار، قربانی اور اللہ کی رضا کی مثال تھا۔ آپ کی وفاداری اور محبت نے اسلام کے ابتدائی دور میں ایک مضبوط بنیاد فراہم کی اور آپ کا نام ہمیشہ مسلمانوں کے دلوں میں عزت و احترام کے ساتھ زندہ رہے گا۔ آپؓ کی شخصیت ہر مسلمان کے لئے ایک اعلیٰ نمونہ ہے، جو ہمیں اپنی زندگی میں سچائی، صداقت، ایثار، اور ایمانداری کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری قوم کو ایسی عظیم شخصیت کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، آج پھر سے اسلام کو زندہ جاوید ثابت کرنے کی ضرورت ہے، چونکہ وقت اور حالات اور ہمارے خود کے اعمال نے ہمیں بے راہ روی کا شکار بنا دیا ہے، ہمارا یمان جنگ آلود اور ہمارے حوصلے پست پڑ گئے ہیں اس لئے ہمیں اپنے صحابہ کرام کی زندگی پر روشنی ڈالنے اور ان کو جاننے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں اپنی زندگی میں تعلیمات نبوی اور اطاعت خداوندی کو مضبوطی کے ساتھ نافذ کرنا ہے تاکہ ہم صحیح طریقے سے زندگی کے امتحان کو مکمل کر سکیں اور جب بھی ایسی عظیم شخصیات کی تاریخ وفات آئے تو ہمیں چاہئے کہ ہم آپؓ حضرات کیلئے دعاء کریں، آپ حضرات کی حیات جاویداں کو جاننے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ 

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:ابوبکرابوبکر صدیقخلیفہ ابوبکرخلیفہ ابوبکر صدیق
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عشق و وفا کے لازوال نمونہ تھے۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عشق و وفا کے لازوال نمونہ تھے۔
Next Article شہری جمعیۃ علماء کانپور نے بلڈوزر متاثرین کی مدد کی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?