کانپور (محمد عثمان قریشی) دینی تعلیمی بورڈ کانپورکی جانب سے مفتی عبد الرشید قاسمی کی صدارت اور مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی نگرانی میں جاری دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت آج بروز اتوار بعد نماز ظہر 1:45پرفرزانہ ٹینری اشرف آباد جاجمؤ میں خواتین اور خصوصی لڑکیوں کے اجتماع خواتین کا انعقاد کیاجارہاہے۔جس میں جامع مسجد لال بنگلہ کے امام خطیب حضرت مولانا خلیل احمد مظاہری اور جامعہ محمودیہ کے استاذ مولانا محمد حذیفہ قاسمی کے خطابات ہونگے۔جلسہ کے کنوینر مفتی ااظہار مکرم قاسمی نے وقت مقررہ پرتمام حضرات سے اپنے گھر کی خواتین کو بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
تعلیمی بیداری مہم، اشرف آباد جاجمؤ میں خواتین کا اجتماع آج
Leave a review