By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: خواجہ غریب نواز کا عرس، امن و آشتی کے لئے کی گئی دعا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > خواجہ غریب نواز کا عرس، امن و آشتی کے لئے کی گئی دعا
مذہبیات

خواجہ غریب نواز کا عرس، امن و آشتی کے لئے کی گئی دعا

Last updated: جنوری 7, 2025 3:49 شام
mohdshafiquefaizi 8 مہینے ago
SHARE

کانپور: آل انڈيا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ 20 ویں عظیم الشان مرکزی قل شریف بڑا امام چوک کنگھی محال میں کونسل کے قومی صدر مولانا محمد ہاشم اشرفی نے نم آنکھوں سے دعا کرائی.

عوام بھی حضور قلبی کے ساتھ دعا میں مشغول رہے ہاتھوں کو اٹھاے اللہ کی طرف رجوع کرکے اپنی فریادیں کر رہے تھے

اس سے قبل درجنوں علمائے کرام نے خطاب فرماتے ہوے پر زور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہند پورے ملک میں خواجہ غریب نواز رحمةاللہ علیہ کے عرس چھ رجب کی چھٹی کو یقینی بنائیں
واضح ہوکہ آل انڈیا غریب نواز کونسل کے ممبران اس وقت تک چپ نہیں بیٹھیں گے اور چھٹی کی تحریک جاری رکھیں گے جب تک پورے ملک میں چھٹی کا اعلان نہ کردیا جائے۔ مولانا اشرفی نے کہا کہ خواجہ غر یب نواز کا دربار ایسا دربار ہے کہ جہاں سلاطین مغلیہ سے لیکر امریکی صدر اوبامہ تک سیکڑو ں حکمرانوں نے حاضری دی اور چادر پیش کرکے اپنی کا میابی کیلئے دعائیں ما نگی ہیں اسی لئے پنڈت جواہر لا ل نہرو جیسے لیڈ ر نے کہا تھا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ کی حفاظت کے سلسلے میں ہزاروں خطوط موصول ہوئے ہیں.


اس کے مد نظر میں پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس مقدس درگاہ کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی اور اس کے تقدس و احترام پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی یہ برکت کا مرکز ہے امن کا آستانہ ہے خواجہ غریب نواز عالم اسلام ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے لئے چراغ ہدایت ہیں

- Advertisement -
Ad imageAd image
شرکاء جلسہ کا منظر

اشرفی صاحب نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے آقا ﷺ نے خواجہ غریب نواز کو عطا ئے رسول بنا کر ہندوستان بھیجا اور جو تعلیم پیغمبر اسلام نے دیا ہے اس کو غریب نواز نے ہندوستان میں عام کیا ہے غریب نواز کی تعلیم ہے کہ ماں باپ کا دل نہ دکھاﺅ نشہ آورچیز وں یعنی شراب ،گانجہ، افیم، اسمیک سے باز رہو مولانا اشرفی نے دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔علما ءنے کہا آج بھی خواجہ غریب نواز کا آستانہ ہندو مسلم، سکھ، عیسائی کی محبت وعقیدت کا مرکز ہے لہذا خواجہ غریب نواز کے پیغام انسانیت کوعام کرنے کی ضرورت ہے غریب نواز کے پیغام محبت کوعام کرکے دہشت گردی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ممکن ہے کیونکہ خواجہ غریب نواز کا پیغام مساوات محبت اپنے آپ میں ایک مثال ہے جن بے سہار وں مجبوروں محتاجوں کا نہ کوئی گھر ہے نہ کوئی والی وارث ہے ایسے لوگوں پر کتنے مہربان ہیں خواجہ صاحب اپنے دربار میں صبح وشام ان کو لنگر کھلا ر ہے ہیں ۔ مولانا اشرفی نے حصول تعلیم کے لئے لوگوں کو پیغام دیا اور کہا کہ پورے ملک میں کوئی بھی جاہل نہ رہے بلکہ سارا سماج پڑھ لکھ کر وطن کے سپاہی بنیں انھوں نے کہا کہ شادیوں میں کم خرچ کریں ڈھول ،باجا،آتش بازی،کھڑے ہو کر کھانا جیسی غیر شرعی چیزوں سے اجتناب کریں محمد شبیر بھیا، شاہ عالم ،فخر الحسن ،محمد زبیروارثی، محمد واصف اشرفی،سمیع قریشی،محمد سعید گڈو نے مہمانوں کا ہار وپھول سے شاندار استقبال کیا۔

اس دوران لوگ نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،نعرہ رسالت یارسول اللہ ،خواجہ کا ہندوستان زند ہ بادکے نعرے بلند کرتے رہے اس سے قبل جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد احمد اشرفی نے کیا نظامت کے فرائض حافظ نیاز اشرفی وحافظ محمد ارشداشرفی نے انجام دیا بعدہ شعرائے کرام نے بارگاہ غریب نواز میں منقبت پیش فرمایا قل شریف کا اہتمام نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ ہوا اور ہر خاص وعام کو بیٹھا کر اہتمام کے ساتھ لنگر کھلا یا اس موقع پر خاص طور سے مولانا مہتاب عالم مصباحی ،حافظ منھاج الدین قادری، قاضی سعید احمد،حاجی محمد عامر،محمد حسن شبلی ،فخر الدین بابو،حافظ عبد الرحیم بہرائچی سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

سیدنا علی اور معاویہؓ دونوں حق کے داعی

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن

عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد

TAGGED:اسلام اور مسلمانخواجہ غریب نوازقبلہ اولمسجد اقصٰی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article غریب نواز ہفتہ کے تحت 8واں اجلاس منعقد
Next Article غریبوں کی فریاد رسی ہی خواجہ غریب نواز کو حقیقی خراج عقیدت
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء
درگاہ کمیٹی نے تعلیمی ادارے اور اسپتال کے قیام کا کیا اعلان
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ڈاکٹر عمار رضوی کی اہم ملاقات
بھارت میں امت کو لاحق خطرات: آئینہ سامنے رکھ دوں تو پسینہ آجائے
فروغ رضویات میں علامہ ضیاء المصطفے قادری امجدی گھوسوی کا تابندہ کردار

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?