By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: غریبوں کی فریاد رسی ہی خواجہ غریب نواز کو حقیقی خراج عقیدت
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > غریبوں کی فریاد رسی ہی خواجہ غریب نواز کو حقیقی خراج عقیدت
مذہبیات

غریبوں کی فریاد رسی ہی خواجہ غریب نواز کو حقیقی خراج عقیدت

Last updated: جنوری 8, 2025 2:21 شام
mohdshafiquefaizi 7 مہینے ago
SHARE


کانپور : سلطان الہند عطائے رسول خواجہءخواجگاں فخر ہندوستاں حضرت خواجہ غریب نواز کی ولادت14رجب 527 ھ کو ایران میں خراسان کے نزدیک سنجر نامی گاﺅں کے ایک معزز گھرانے میں ہوئی آپ کا نام معین الدین اور والدین پیار سے حسن کہا کرتے تھے آپ کے والد گرامی کا نام خواجہ غیاث الدین ہے جو زہد و ورع تقویٰ و طہارت میں ممتاز اور علم ظاہر وباطن سے بھی آراستہ تھے والدہ محترمہ کا نام بی بی ام الورع ہے جو بی بی ماہ نور کے نام سے مشہور تھیں بہت بلند کردار اور عبادت وریاضت میں مشغول رہنے والی خاتون تھیں آپ کا سلسلہ نسب والد کی طرف سے حضرت امام حسین اور والدہ کی طرف سے امام حسن سے ملتا ہے اس لئے آپ کو نجیب الطرفین یعنی حسنی حسینی سید کہا جاتا ہے آپ کا وصال 6/رجب 633ھ مطابق 15مارچ 1236عیسوی کو اجمیر شریف میں ہوا مزار مبارک وہیں مرجع خاص و عام ہے جہاں بلاتفریق مذہب وملت، رنگ ونسل، ہندو، مسلم، سکھ و عیسائی ہر ایک اپنی اپنی عقیدت ومحبت کا نیاز پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام غریب نواز ہفتہ کا 12ھواں پروگرام منعقدہ جشن غریب نواز کانفرینس میں بمقام نو ری مسجد حسینی چوراہا شیام نگر میں کونسل کے قومی صدر حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم صاحب قبلہ اشرفی امام عید گاہ گدیانہ نے کیا مولانا اشرفی نے کہا کہ غریب نواز کی ذات حسن اخلاق کی پیکر تھی حلم و عفو ،رحم و کرم،عدل و انصاف،جود وسخا،ایثار و قربانی، مہمان نوازی، ایفاءعہد،حسن معاملہ،صبر و قناعت،نرم گفتاری ، خوش روئی ملنساری،اخوت و مساوات، تواضع انکساری جیسی ساری خوبیاں آپ کی ذات میں موجود تھیں غربا پروری آپ کا محبوب مشغلہ تھا جس کی وجہ سے آپ کو غریب نوازکہا جاتا ہے غریبوں ناداروں اور محتاجوں سے بہت محبت فرماتے ان کی حاجتوں اور ضرورتوں کو پورا کرتے آپ کی بارگاہ سے کو ئی سائل خالی ہاتھ نہیں لوٹا انکے لیے لنگر کا انتظام کرواتے جو شہر کے تمام فقیروں اور غریبوں کے لئے کافی ہوتا آپ نے پوری زندگی غربا پروری کی تعلیم دی لہٰذا آپ کی بارگاہ میں سچا خراج غربا پروری،ضرورت مندوں کی مدد، محتاجوں کی دادرسی، بیواﺅں کی امداد، غریب بچوں کی تعلیم کے لئے کتابیں مہیا کرانا ،غریب بچیوں کی شادی کرانا ، بھوکوں کو کھانا کھلانا ، مظلوموں کی مدد،یتیم بچوں کی پرورش کرنے جیسے بھلے کاموں کے ذریعہ ہی پیش کیا جا سکتا ہے مولانا محمد عارف نعیمی نے کہا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ نے پوری زندگی اشاعت دین میں گزاری خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کو غریبوں سے بہت محبت تھی مولانا مہتاب عالم قادری مصباحی شہری صدر کونسل، مولانا محمد سفیان مصباحی،مولانا محمود حسان اختر علیمی ،مولانا گل محمد جامعی نے بھی خطاب کیااس سے قبل جشن کی ابتدا قرآن پاک کی تلاوت سے قاری محمد احمد اشرفی نے کیا ۔نظامت کے فرائض حافظ نیاز احمد اشرفی نے بحسن و خوبی انجام دیے محمد یوسف رضا کان پوری،قاری نوشاد ازہری،حافظ محمد مشتاق،محمد حسن شبلی نے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کئے ۔صلوة وسلام اور ملک کی ترقی خوش حالی کی دعاؤں پر جلسہ کا اختتام ہوا بعد ہ تبرک تقسیم کیاگیا جلسہ میں بطور خاص مولانا فتح محمد، حافظ منہاج الدین قادری ،حافظ محمد ارشد اشرفی،قاری محمد آزاد اشرفی، حافظ مسعود ،حافظ بہار الدین اشرفی،سید قمر وکیل اشرفی،محمد حنیف خان ،محمد نعیم خان، ہدایت اللہ، محمد رئیس خان، محمد حفیظ ،اخلاق حسین، محمد عمران، ابو اسامہ، عبدالجبار، محمد امان صدیقی، معراج احمد، سرور حسین، نصرت قاسم ،محمد ہارون وغیرہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن

عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد

علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ

TAGGED:خراج عقیدتسلطان الہندعطاء رسوللنگر
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article خواجہ غریب نواز کا عرس، امن و آشتی کے لئے کی گئی دعا
Next Article انصاف سبھی کا حق ہے، بے گناہ کو سزا ملے یہ قطعی اچھا عمل نہیں: قاضئ شہر
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?