By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: کاشی رام کالونی میں منعقد جشن مولیٰ علی سے مولانا محمد ھاشم اشرفی کا خطاب
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > کاشی رام کالونی میں منعقد جشن مولیٰ علی سے مولانا محمد ھاشم اشرفی کا خطاب
مذہبیات

کاشی رام کالونی میں منعقد جشن مولیٰ علی سے مولانا محمد ھاشم اشرفی کا خطاب

Last updated: جنوری 13, 2025 3:46 شام
mohdshafiquefaizi 5 مہینے ago
SHARE

کانپور 13 / جنوری مولاے کائنات، شیر خدا، داماد مصطفیٰ، حیدر کرار، امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ 13 رجب بروز جمعہ شہر مکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے آپ حضور علیہ السلام کے چچا زاد بھائی ہیں اور آپ کی تربیت حضور کی زیر نگرانی ہوئی اس لئے آپ کی ذات خلق نبوی کا پیکر اور تعلیمات اسلام کی تصویر تھی عدل ومساوات، فضل و کمال ،زہد و ورع، عبادت و ریاضت، امانت و دیانت، شجاعت و بہادری جیسی ساری خوبیاں آپ کی ذات میں بدرجہ اتم موجود تھیں آپ بچوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے شخص ہیں آپ کی امتیازی صفات اور خدمات کی وجہ سے حضور آپ سے بڑی محبت اور شفقت فرماتے آپ کے مناقب و فضائل میں بہت سی حدیثیں موجود ہیں۔

علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں جس کا میں مولیٰ علی بھی اس کے مولیٰ ہیں ۔جس نے علی سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی جس نے مجھ سے محبت کی اس نے خدا سے محبت کی جس نے علی سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا جس نے مجھ سے بغض رکھا اس نے خدا سے بغض رکھا

ان خیالات کا اظہار آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیرِ اہتمام کاشی رام کالونی میں کونسل کے قومی صدر مولانامحمد ہاشم اشرفی امام عید گاہ گدیانہ نے منعقدہ جشن مولی علی میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی کا علمی مقام بہت ہی بلند ہے

حضور نے خود فرمایا میں علم کا شہر اور علی اس کے دروازہ ہیں آپ کے فتوے اور فیصلے علم و حکمت کے انمول جواہر پارے ہیں آپ کے فیصلے ایسے عجیب وغریب اور نادر روزگار کہ جنہیں پڑھ کر بڑے بڑے عقلمندوں اور دانشوروں کی عقلیں حیران ہیں آپ کی زبان مبارک سے بہت سے ایسے اقوال صادر ہوئے ہیں جو آب ذر سے لکھنے کے قابل ہیں

- Advertisement -
Ad imageAd image
  1. علم مال سے بہتر ہے،
  2. علم تیری حفاظت کرتا ہے تو مال کی،
  3. مال خرچ کرنے سے گھٹتا ہے اور علم بڑھتا ہے،
  4. خوش اخلاقی بہترین دوست ہے اور ادب بہترین میراث،
  5. زبان کا وزن بہت ہی ہلکہ ہوتا ہے مگر بہت ہی کم لوگ سنبھال پاتے ہیں،
  6. صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی نہ کسی کے قدموں میں اور نہ کسی کی نظروں سے،
  7. زندگی کے ہر موڑ پر صلح کرنا سیکھو،
  8. جھکتا وہی ہے جس میں جان ہوتی ہے، اکڑنا تو مردے کی پہچان ہوتی ہے،
  9. نماز کے لئے سستی ایمان کی کمزوری کی علامت ہے

یہ وہ سنہرے اقوال ہیں جن پر عمل کرکے لوگ کامیابی کی راہ سے ہم کنار ہو سکتے ہیں مولانا اشرفی نے کہا کہ حضرت علی کی ذات خلق نبوی کا پیکر تھی آپ کی سادگی اور صبر کا عالم یہ تھا کہ خلیفہ ہونے کے باوجود گھر میں فاقہ کی نوبت آجاتی خاتون جنت سیدہ فاطمة الزہرہ رضی اللہ عنہا اپنے کام خود کیا کرتی تھیں

آج کے نوجوان مولی علی کو اور عورتیں خاتون جنت کو اپنا رول ماڈل بنائیں کہ اس سے سادہ زندگی گزرے گی گھر کا معاشرہ بہتر ہوگا میاں بیوی کے حقوق ، پڑوسیوں کے حقوق بحسن خوبی ادا ہوں گے

مولانا محمود حسّان اختر علیمی نے بھی سامعین سے خطاب کیا واضح ہو کہ انجمن عاشق رسول کمیٹی کے تاج الدین ،شیخو،سعید،سمیع احمد، التمش، عبداللہ خان، گڈو، امان تنّا، شاہنواز، فردین، عفان انصاری، طیب انصاری نے لوگوں کو بٹھا کر لنگر کھلایا اس سے قبل جشن کا آغاز کلام اللہ سے حافظ منہاج الدین قادری نے کیا نظامت کے فرائض حافظ محمد ارشد علی اشرفی نے بحسن و خوبی انجام دئے نعت و منقبت کے نذرانے یوسف رضا کان پوری، حافظ نیاز اشرفی، محمد حسن شبلی اشرفی نے پیش کئے صلوٰة و سلام اور ملک اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی و امن امان کے لئے دعائیں کی گئیں اور لنگر بٹھا کر کھلایا گیا اس موقع پر بطور خاص محمد ناظم، اشتیاق سمیت بھاری تعداد میں لوگ شریک رہے

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:امیرالمومنینشیر خداعلی ابن ابی طالبمولیٰ علی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article دارالعلوم غوثیہ فیضان مدار کے دو طلبہ نے ایک ہی نشست میں مکمل قران سنایا
Next Article کیلیفورنیا کا عذاب:دل کو بہلانے کا غالب یہ خیال اچھا ہے
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?