تحریک اصلاح امت واپی کا 103 واں ہفتہ واری اجتماع بنام عرس حضور خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ صوبہ گجرات کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ اہل سنت حنفیہ فیضان رضا ڈونگری پھلیا واپی میں مؤرخہ 7 جنوری سنہ 2025ء بروز منگل بعد نمازِ عشاء حضرت علامہ مفتی عبد العزیز مصباحی جمالی (صدر المدرسین جامعہ أہل سنت حنفیہ فیضان رضا)کی سرپرستی اور حضرت مولانا سعید اللّٰہ صاحب قبلہ علیمی (خطیب و امام رضا جامع مسجد ڈونگری پھلیا) کی صدارت میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام و خواص نے شرکت فرمائی
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا بعدہ قاری محمد عارف رضا رضوی اور حضرت مولانا غلام جیلانی مصباحی اور قاری محمد ہاشم علیمی شیخ التجوید دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی نے اپنی مترنم آواز میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض حاذق شعر و سخن مولانا امیر الدین شیرانی نے بحسن و خوبی نبھایا خصوصی خطاب جماعت أہل سنت کے قدآور عالم دین حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی کا ہوا
آپ نےفرمایا کہ جامعہ اہل سنت حنفیہ فیضان رضا ڈونگری پھلیا کے حسن تعلیم و تربیت کو دیکھ کر طبیعت باغ باغ ہوگئی دل سے جامعہ کے اساتذہ و طالبات ،اراکین و عملہ بطور خاص صدر جامعہ کے لیے دعا نکلی اللہ ان سب کو صحت و سلامتی کے ساتھ رکھے مزید ان سے دین و سنیت کا کام لے آپ نے مزید فرمایا کہ حضرت خواجہ غریب نواز کا جذبۂ خدمت خلق اور آپ کے انقلابی تعلیمات ہی کا نتیجہ ہے کہ آپ نے بلا تفریق مذہب و ملت تمام لوگوں کے دلوں پر یکساں حکمرانی کی جس طرح مسلمان آپ کے دربار پر انوار میں محبت و عقیدت سے آیا کرتے تھے ٹھیک اسی طرح اس وقت کے بڑے بڑے راجہ مہاراجہ بھی آپ کے اخلاق و تعلیمات سے حد درجہ متاثر تھے جو آج بھی بدستور سابق جاری و ساری ہے کہ بھارت کا وزیراعظم کوئی بھی ہو لیکن خواجہ صاحب کے دربار میں اپنی عقیدت و محبت کا خراج ضرور پیش کرتا ہے آپ نے اپنے اخلاق و تعلیمات کے ذریعہ اسلام کی تبلیغ و اشاعت نہایت خوش اسلوبی سے کی
اس کے علاوہ حضرت علامہ مفتی عبد العزیز نے بھی خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت و حالات زندگی پر مختصر مگر جامع خطاب فرمایا اس موقع پر جامعہ ہٰذا کے صدر اعلی الحاج محمد توفیق خان عرف گڈو بھائی کے علاوہ مفتی عطاء المصطفی علیمی ،مفتی محمد عارف رضا رضوی ،مولانا ذکر اللّٰہ قادری ،قاری نور عالم امجدی،حافظ محمد سلمان وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں دیوانگان خواجہ موجود تھے اخیر میں صلاة و سلام اور حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی کی رقت انگیز دعا پر محفل کا کا اختتام ہوا۔پروگرام کے اختتام کے بعد بھی ایک دینی نشست منعقد ہوئی جس میں مفتی محمد عارف رضا رضوی سے علمی مذاکرات ہوئے اور دینی و ملی فلاح و بہبود کے لیے حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی نے اپنے آراء و تجاویز پیش کیا
[…] نامہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایوارڈ آپ کی علمی و روحانی خدمات کے اعتراف کا ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے۔ مدرسہ کے […]