واپی(آصف جمیل امجدی) 15 جنوری مدرسہ حنفیہ فیضانِ رضا، شہر واپی میں ایک عظیم الشان تعلیمی جلسہ منعقد ہوا، جس میں علمائے اہل سنت، مصباحی برادران، اور سینکڑوں محبانِ دین نے شرکت کی۔
اس موقع پر جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے سربراہِ اعلیٰ، حضرت علامہ الحاج شاہ عبدالحفیظ صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں "نوشۂ تعلیم ایوارڈ” پیش کیا گیا۔
جلسے کی صدارت مدرسہ کے صدرِ اعلیٰ، الحاج توفیق خان عرف گڈو سیٹھ نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت علامہ شاہ عبدالحفیظ صاحب کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیمات نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
انہوں نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایوارڈ آپ کی علمی و روحانی خدمات کے اعتراف کا ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے۔ مدرسہ کے مینیجر محمد عیسیٰ عرف ببلو نے ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور عزیز ملت کی شخصیت اہل سنت کے لیے سرمایہ افتخار ہے، اور ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔
اس تقریب میں علمائے کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ حضرت علامہ شاہ عبدالحفیظ صاحب کی خدمات ایک ایسی روشنی ہیں، جو رہتی دنیا تک رہنمائی کرتی رہے گی۔آخر میں جلسے کے شرکاء نے اجتماعی طور پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت عزیز ملت کو صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے اور ان کے فیض کو پوری دنیا میں عام کرے۔
یہ جلسہ اپنے اہداف اور روحانی فضا کے اعتبار سے ایک یادگار تقریب ثابت ہوا، جو طویل عرصے تک شرکاء کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
[…] برکاتی) اور ساحل رضا (درسگاہ: حافظ محمد مشتاق اشرفی)، نے قرآن پاک کی تلاوت کے شوق و محبت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان […]
[…] آئندہ یوم جمہوریہ کے موقع پر سبھی لوگ اپنے اکابرین اور اسلاف کی ملک عزیز کی آزادی کیلئے قربانیوں کا مطالعہ کریں گے […]
[…] اہم شواہد جو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی محبتِ رسول صلی اللہ علیہ […]
[…] 6 कॉमिक्स बुक्स पर सभी सदस्यों की समझ विकसित की […]
[…] مقررہ کی حیثیت سے محترمہ نجمہ قادری واپی گجرات کا تعلیم وتربیت و اصلاح خواتین پر شاندار خطاب ہوا۔ آپ نے کہا کہ […]