By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: رمضان کی قدر و منزلت سے عوام کو روشناس کرائے گی جمعیۃ علماء
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > رمضان کی قدر و منزلت سے عوام کو روشناس کرائے گی جمعیۃ علماء
مذہبیات

رمضان کی قدر و منزلت سے عوام کو روشناس کرائے گی جمعیۃ علماء

Last updated: فروری 4, 2025 12:22 شام
mohdshafiquefaizi 4 مہینے ago
رمضان کی قدر و منزلت
رمضان کی قدر و منزلت سے عوام کو روشناس کرائے گی جمعیۃ علماء
SHARE

کانپور: ( محمد عثمان قریشی) آج شہری جمعیۃعلماء کانپور کے تحت تشکیل اصلاح معاشرہ کمیٹی و ”استقبال رمضان“کے کنوینر مولانا ابوبکر ہادی نے بتایا کہ قاضیئ شہرحافظ عبدالقدوس ہادی کی قیادت و سرپرستی میں ”استقبال رمضان“کے عنوان سے شہر کے مختلف علاقوں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

اس موقع پر رمضان مبارک کی قدر و منزلت اور عظمت رمضان سے عوام کو روشناس کرایا جائے گا۔ جیسا کہ ہمارا یہ جاننا ضروری ہے کہ اس مہینے کا استقبال کرنے کے لئے چند اہم اقدامات ہیں جو ہمیں اس بابرکت مہینے میں روحانیت اور عبادت میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے کرنے چاہیے۔

رمضان کا آغاز دل کی صفائی اور توبہ سے کرنا چاہیے۔ اپنے گناہوں پر نادم ہو کر اللہ سے معافی مانگیں اور اپنی نیت صاف کریں۔ نماز، تلاوت قرآن اور دعاؤں میں زیادہ وقت گزاریں۔ اس مبارک ماہ میں ان عبادات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اس لئے اس مہینے کے لئے خود کو ذہنی اور روحانی طور پر تیار کریں۔

رمضان میں خیرات اور صدقہ دینا بہت زیادہ ثواب کا باعث ہوتا ہے۔ اس مہینے کے لئے کچھ اضافی مالی منصوبے بنائیں تاکہ محتاجوں کی مدد کر سکیں۔ روزے رکھنے کے لئے جسمانی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے۔ اپنے کھانے پینے کی عادات کو بہتر بنائیں، تاکہ روزہ رکھنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

رمضان کا مہینہ خاندانی تعلقات کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ سحری اور افطاری کے وقت اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کریں۔ اس ماہ کے دوران اپنی زندگی کو اللہ کی رضا اور یاد میں گزاریں۔ یہ مہینہ صرف روزے رکھنے کا نہیں بلکہ دل کی صفائی اور نیکیوں کا ہے۔ رمضان کا استقبال ان نیتوں کے ساتھ کرنا چاہیے کہ ہم اس مہینے میں اپنی عبادات کو زیادہ بہتر بنائیں اور اللہ کی رضا کی کوشش کریں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے دور میں رمضان کے آداب و احترام کو بالکل بھلا دیا گیا ہے لوگ رمضان میں کھلے عام کھاتے پیتے ہیں، دکانیں کھلی رہتی ہیں ایک پردہ بھی اب لوگ نہیں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں کھلے عام کھانے پینے والے اللہ کے غیظ و غضب کو دعوت دیتے ہیں روزہ نہ رکھنا گناہ اور معیوب ہے لیکن اس سے بڑا قصور رمضان میں کھلے عام کھانا پینا ہے،

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں استقبال رمضان کے ساتھ ساتھ رمضان میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کے لئے عوام کو بیدر کرنے، حفاظ کرام کو قرآن سنانے کی تیاری کرانے،تراویح کی نماز سنتؐ ؐکے مطابق کیسے پڑھنی ہے، روزہ کی حالت میں اپنے پورے دن کو کیسے گزارنا ہے، ماہ صیام میں کن باتوں سے بچنا ہے اور کن باتوں پر عمل کرنا ہے یہ باتیں اس ”استقبال رمضان“ میں بتائی جائیں گی اور اس ضمن میں پہلا پروگرام بعنوان جلسہ تعلیمی مظاہرہ و استقبال رمضان مبارک 9 فروری بروز اتوار کو بوقت ساڑھے بارہ بجے مدرسہ مسجد حسین ٹھیکیدار طلاق محل کانپور میں منعقد ہوگا۔

جس میں مفتی مسیح الدین قاسمی استاذ جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور کا خطاب ہوگا۔ تمام حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے محلوں و علاقوں میں ہونے والے ان پروگراموں میں شرکت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:جمیعت علماء شہر کانپورجمیعت علماء ہندرمضانرمضان 2025رمضان مبارک
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article کامیابی کے لیے اچھے اخلاق کے کردار کامیابی کے لیے اچھے اخلاق کے ساتھ کردار کا ہونا ضروری ہے: مولانا سعید احمد قاسمی
Next Article اشرف الانبیاء ﷺ کانفرنس و جشن دستار فضیلت کی تیاریاں مکمل
1 Review
  • اشرف الانبیاء ﷺ کانفرنس و جشن دستار فضیلت کی تیاریاں مکمل - NewsG24Urdu says:

    […] الجامعة الاسلامیہ اشرف المدارس گدیانہ میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا محمد ھاشم اشرفی نے […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?