By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: یوم آبروے اہل سنت: تقریب ایصال ثواب کا انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > یوم آبروے اہل سنت: تقریب ایصال ثواب کا انعقاد
مذہبیات

یوم آبروے اہل سنت: تقریب ایصال ثواب کا انعقاد

Last updated: فروری 17, 2025 4:43 صبح
mohdshafiquefaizi 4 مہینے ago
یوم آبروے اہل سنت: تقریب ایصال ثواب کا انعقاد
یوم آبروے اہل سنت: تقریب ایصال ثواب کا انعقاد
SHARE

کانپور : دیرینہ روایات کے مطابق آبروے ملت قاری محمد عبد السمیع علیہ الرحمہ قاضی شہر و مفتی اعظم کا سالانہ فاتحہ بنام یوم آبروے اہل سنت نہایت تنزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا

بعد نماز فجر قران خوانی ہوئی جلسے کا اغاز تلاوت کلام ربانی حافظ محمد کفیل نے کیا نعت و حمد منقبت کے بعد علماء کے بیانات ہوئے۔  برادر حقیقی قاضی شہر الحاج محمد احمد نے سرپرستی جبکہ قاضی شہر کانپور مفتی محمد ثاقب ادیب مصباحی نے صدارت کی ذمہ داری نبھائی۔

یوم آبروے اہل سنت میں مولانا اصغر علی یار علوی نے کہا کہ حضرت قاضی شہر علیہ الرحمہ ایک اہم شخصیت کے مالک تھے آپ اپنے پرائے میں یکسا مقبول عام تھے۔ مفتی محمد حنیف برکاتی نے کہا کہ قاضی شہر علیہ الرحمہ جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے آپ جہاں ایک بلند پایہ نایاب عالم دین تھے وہیں قوم و ملت کے خدمت کا جذبہ لے کر ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔

مفتی جنید احمد برکاتی مصباحی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبروئے اہل سنت ایک تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قوم و ملت کی ترقی اور اس کی خدمت میں گزار دی۔ جب بھی قوم کے سامنے کوئی مسئلہ پیش آتا تھا تو قاری صاحب سب سے آگے نظر آتے تھے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

قاری قاسم حبیبی برکاتی نے کہا کہ قاری صاحب کو اللہ نے ایک دھڑکتا ہوا دل عطا کیا تھا جو قوم کی خدمت کے لیے دھڑکتا رہتا تھا ایک سچے قائد اور سربراہ کے طور پر آپ نے پوری زندگی قوم کے لیے وقف کر دی، خواہ وہ دینی ہو یا قومی کوئی بھی مسئلہ ہو ہمیشہ سینہ سپر ہو کر حضرت قاضی شہر علیہ الرحمہ نے اپنا سچا ایثار پیش کیا۔

مفتی محمد ثاقب ادیب مصباحی قاضی شہر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کانپور شہر آپ کے بعد خالی جگہ کو پر نہیں کر سکا۔ آپ کی خدمات اور کوششیں بھلائی نہیں جا سکتی۔ آپ کے مشن اور نقوش پر عمل پیرا ہو کر ایک صالح معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

آئیے آج ان کے تاریخ وصال کے موقع پر عہد کریں کہ ہم سب مل کر ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور قوم و ملت کی خدمات کے لیے ہمیشہ آگے رہیں گے۔  نعت منقبت پیش کرنے میں ظہیر کانپوری قاری فیصل علیمی کلیم دانش برکاتی قاری عبدالرشید قاری محمد طیب حافظ محمد شاہد نظامت کے ذمہ داری آصف رضا حبیبی نے انجام دیا۔

اس موقع پر خاص طور سے مفتی رفیع احمد نظامی مصباحی مولانا تحسین رضا مولانا غلام مصطفی قاری عبدالمطلب قاری صغیر عالم حبیبی قاری بدالرحیم بہرائچی قاری محمد ایوب قاری غلام صابر قاری صفدر رضا قاری منصور مولانا انتخاب قاری مطلوب مولانا شاہ عالم حافظ فیروز قاری ابرار احمد حافظ واحد علی مولانا ظہور عالم الحاج محمد احمد الحاج منور الغنی الحاج محمد شعیب شبیہ قدوس محمد راشد حاجی محمد عامر اسلام خان آزاد وغیرہ موجود تھے

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:قاضی شہرقاضی شہر کانپورکانپور کی خبریںیوم آبروے اہل سنت
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article تمثیلی مشاعرہ: بچوں نے اردو شعراء کے کلام سے بنایا یادگار مشاعرہ
Next Article حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی، ان کے والدین کی ہوگی تاج پوشی حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی، ان کے والدین کی ہوگی تاج پوشی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?