کانپور (محمد عثمان قریشی) قومی مسائل کے حل کے لیے علما، خطبا اور ذاکرین کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی میزبانی مولانا حامد حسین نے کی، جو خزانچی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ میڈیا پربھاری مولانا شاہد باقری نے بتایا کہ پٹکاپور میں قومی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علما، خطبا اور ذاکرین نے شرکت کی۔ اس روحانی و فکری نشست کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا.
سب سے پہلے سیکریٹری مولانا علمدار حسین نے چند اہم امور پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ غلط فہمیوں کو ہر ممکن طریقے سے دور کیا جائے اور مشترکات پر اتحاد قائم رکھتے ہوئے خطبا کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔
اس اجلاس میں خطبا کی جانب سے درج ذیل نکات پیش کیے گئے:
- ایصالِ ثواب کی مجلسوں میں پہلے قرآن خوانی کی روایت تھی، جو اب ختم ہو گئی ہے، اس کو دوبارہ زندہ کیا جائے۔
- شادیوں میں فضول خرچی سے اجتناب کیا جائے۔
- علما کے ساتھ ساتھ ذاکرین کو بھی ایک دوسرے سے جڑ کر کام کرنا چاہیے۔
- ماضی کی تلخیوں کو درگزر کرتے ہوئے حال کو بہتر بنایا جائے۔
- قدم بہ قدم متحد ہو کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
- علما و ذاکرین کو ہمیشہ سچ بولنا چاہیے، چاہے کسی کو برا لگے یا اچھا۔
- جب علما متحد ہو جائیں گے، تو تمام مسائل کا حل ممکن ہو جائے گا۔
میٹنگ کے آخر میں شیعہ علما بورڈ کانپور کے صدر مولانا نسیم عباس نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذکرِ اہلِ بیتؑ کی توفیق ہر کسی کو نہیں ملتی، بلکہ یہ ذاکرین پر اہلِ بیتؑ کا خاص لطف و کرم ہے۔
اختتامی دعا مولانا ستار صاحب نے کرائی۔ اگلی میٹنگ میں ان نکات پر مزید تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
[…] مختلف شاخوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں جمعیۃ کے کارکنان عوامی فلاح و بہبود کے نمایاں کام انجام دیتے مل جائیں […]