By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا
تعلیم

نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا

Last updated: فروری 26, 2025 3:23 شام
mohdshafiquefaizi 3 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) دارالعلوم دیوبند کے تحت قائم ملک گیر تعلیمی نظام رابطہ مدارس کے سالانہ مشترکہ امتحان میں جامعہ محمودیہ اشرف العلوم، جاجمؤ کے ہونہار طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔

جامعہ کے تین طلبہ نے اپنی محنت، ذہانت اور علمی جدوجہد کی بدولت نمایاں کامیابی حاصل کیں، جس سے نہ صرف جامعہ کا تعلیمی معیار واضح ہوا بلکہ علاقے میں دینی تعلیم کے فروغ کی ایک مثبت تصویر بھی پیش کی گئی۔


اس امتحان میں تقریباً 750 طلباء نے شرکت کی ان میں جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ کانپور کے عرفات احمد ابن سرفراز احمد کانپور حفظ القرآن کے امتحان میں اول پوزیشن،  محمد طلحہ ابن مولانا مسعود احمد جامعی، عربی دوم کے امتحان میں اول پوزیشن اور ابوبکر صدیق ابن مولانا متین الحق اسامہ قاسمی نے عربی دوم میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
یہ کامیابی نہ صرف ان طلبہ کے لیے باعث فخر ہے بلکہ جامعہ کے اساتذہ، والدین اور تمام متعلقین کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔

جامعہ کے ناظم اور اساتذہ نے طلبہ کی اس کامیابی کو ان کی مسلسل محنت، ادارے کے مضبوط تعلیمی نظام، اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ناظم جامعہ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ یہ ادارہ حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی دینی و تعلیمی بصیرت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے انتہائی خلوص اور محنت کے ساتھ اس جامعہ کی بنیاد رکھی اور اس کو علم و عمل کا مرکز بنایا۔ مولانا نے زندگی بھر دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف رہ کر نہ صرف جامعہ کی بنیاد کو مستحکم کیا بلکہ پورے علاقے میں دینی بیداری پیدا کی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اسی طرح جامعہ کے اولین صدر المدرسین حضرت مولانا انوار احمد جامعی نور اللہ مرقدہ کی علمی و تدریسی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ ابتدائی دور سے لے کر طویل عرصے تک جامعہ کے تدریسی ستون بنے رہے اور اپنی گہری علمی بصیرت سے طلبہ کو سیراب کرتے رہے۔ ان کی تدریسی خدمات کا ثمر آج بھی جامعہ کے کامیاب طلبہ اور فارغین کی صورت میں نظر آتا ہے، جو مختلف میدانوں میں دین و ملت کی خدمت کر رہے ہیں۔
ناظم تعلیمات مفتی محمد عثمان قاسمی، اساتذہ مولانا محمد شفیع مظاہری، مولانا نورالدین احمد قاسمی، مولانا محمد اکرم جامعی، مولانا فریدالدین قاسمی اور مفتی اظہار مکرم قاسمی نے مشترکہ طور پہ کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ ہمارے طلبہ نے ایک بار پھر اپنی علمی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف جامعہ کے تعلیمی معیار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ہمارے اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کا مظہر بھی ہے۔ ہمارا ادارہ شروع سے ہی دینی و عصری تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہا ہے، ان نتائج نے ہمارے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان طلبہ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور انہیں دین و ملت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔


طلبہ کی اس نمایاں کامیابی پر جامعہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو دعاؤں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عید کے بعد نئے تعلیمی سال کی ابتداء میں ان طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور

مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

TAGGED:تعلیمی نظام رابطہ مدارسجامعہ محمودیہ اشرف العلومدارالعلوم دیوبندسالانہ مشترکہ امتحانکانپور خبرکانپور کی خبرکانپور کی خبریں
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اداروں کی کثرت ہی لڑکیوں کے بگاڑ کا سبب ہے اداروں کی کثرت ہی لڑکیوں کے بگاڑ کا سبب ہے
Next Article تحریک فروغِ اسلام بھیونڈی کی جانب سے سیرت مصطفیٰ ﷺ کمپیٹیشن
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?