By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ماہ صیام ہیلپ لائن کا آغاز: آل انڈیا غریب نواز کونسل نے جاری کئے نمبرات
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > ماہ صیام ہیلپ لائن کا آغاز: آل انڈیا غریب نواز کونسل نے جاری کئے نمبرات
مذہبیات

ماہ صیام ہیلپ لائن کا آغاز: آل انڈیا غریب نواز کونسل نے جاری کئے نمبرات

Last updated: فروری 27, 2025 3:34 شام
mohdshafiquefaizi 3 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی)
آل انڈیا غریب نواز کونسل نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیشِ نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ صیام ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے یکم رمضان سے اختتامِ رمضان تک یہ ہیلپ لائن روزہ، نماز، صدقات، سحر و افطار، وضو اور غسل سے متعلق شرعی مسائل کا حل فراہم کرے گی مستند مفتیانِ کرام اور علمائے اسلام عوام الناس کے دینی سوالات کے جوابات دیں گے.


آل انڈیا غریب نواز کونسل کی منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ محلہ ہیرا من پوروا، کان پور میں لیا گیا ہے جس کی صدارت کونسل کے قومی صدر مولانا محمد ہاشم اشرفی نے کی


علما اور مفیان کرام نے عوام اہل سنت کے لہے چند ہدایات جاری کیں ہیں کہ سحر و افطار میں پڑوسیوں کا بھی خیال رکھیں کیونکہ اسلام نے اس کی بڑی تاکید کی ہے اور اس سے معاشرتی ہم آہنگی برقرار رہتی ہے۔ مولانا اشرفی نے مزید کہا کہ قران مکمل ہو جانے پر تراویح چھوڑ نہ دیا کریں بلکہ پورے رمضان تراویح کا اہتمام کریں اس لئے کہ پورے رمضان 20 رکعت تراویح پڑھنا سنت موکدہ ہے، چند دنوں کی تراویح کے بعد اسے ترک کرنا خلاف سنت موکدہ ہے.


انہوں نے کہا کہ دینی معلومات حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوال کرنا علم کی کنجی ہے اس لیے شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرنی چاہیےعلم حاصل کرنا نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے بلکہ یہ ہماری ذاتی، سماجی اور روحانی ترقی کا ضامن بھی ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

یہی علم ہمیں صحیح راستے پر گامزن کرتا ہے اور ہماری زندگی کو ایک بامعنی، پر مقصد اور کامیاب بناتا ہے۔ لہذا ماہ رمضان میں اپنے علما سے سوال کر کے اپنے مسائل کا حل معلوم کریں۔
شہری صدر مولانا محمد مہتاب عالم قادری مصباحی نے کہا کہ موجودہ دور میں پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے علم حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔ ان وسائل کا استعمال کرتے ہوئے شرعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے آسان ہو گیا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ اعمالِ صالحہ کی قبولیت خلوصِ نیت اور صحیح طریقے سے ادا کرنے پر منحصر ہے۔ مثلاً، اگر وضو درست نہ ہو تو نماز قبول نہیں ہوتی، کیونکہ وضو نماز کی کنجی ہے.


علما نے تاکید کی ہے کہ سحر و افطار اور دیگر مواقع پہ صوتی آلودگی سے پرہیز کریں مثلا بعض لوگ سحر بیداری میں دو ڈھائی بجے سے ہی لوگوں کو جگانے کا کام شروع کر دیتے ہیں، یہ اپنی جگہ مناسب ہے لیکن بعض لوگ بیمار رہتے ہیں، انھیں تیز آواز ضرر پہنچاتی ہے، اس لیے حالات کے پیش نظر ان چیزوں سے پرہیز کیا جاۓ۔
ہیلپ لائن کے ذریعے، آل انڈیا غریب نواز کونسل کا مقصد مسلمانوں کو رمضان المبارک میں درپیش شرعی مسائل کا بروقت اور مستند حل فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی عبادات کو صحیح طریقے سے ادا کر سکیں اور رمضان کی برکتوں سے بھرپور مستفید ہو سکیں۔
ماہ صیام ہیلپ لائن میں مفتیاں کرام و علماء کے رابطہ جاتی اور واٹس اپ نمبرات مندرجہ ذیل ہیں.

  1. مفتی محمد الیاس خاں نوری (مفتی اعظم کان پور) 9935366726
  2. مفتی محمد هاشم اشرفی 9415064822
  3. مفتی محمد مہتاب عالم مصباحی 9044890301
  4. مولانا فتح محمد قادری 9918332871
  5. مفتی محمد حسان اختر علیمی9161779931
  6. مولانا قاسم اشرفی مصباحی ( آفس انچارج ) 8052277015
  7. مولانا غلام حسن قادری 7897581967
  8. مفتی گل محمد جامعی اشرفی 8127135701
  9. مولانا سفیان مصباحی 9519904761
  10. حافظ محمد ارشد اشرفی 8896406786
  11. جناب اقبال احمد نوری 8795819161

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:آل انڈیا غریب نواز کونسلرمضان ہیلپ لائنماہ صیام ہیلپ لائن
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article آمد رمضان پر مدرسہ عربیہ رزاقیہ مدینۃالعلوم میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا
Next Article 6 رمضان المبارک کو مکمل ہو گی حلیم کالج گراؤنڈ میں تراویح
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?