By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: یوگی حکومت 8 سالہ کامیابی کے لئے قابل مبارکباد: ڈاکٹر عمار رضوی 
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > یوگی حکومت 8 سالہ کامیابی کے لئے قابل مبارکباد: ڈاکٹر عمار رضوی 
سیاست

یوگی حکومت 8 سالہ کامیابی کے لئے قابل مبارکباد: ڈاکٹر عمار رضوی 

Last updated: مارچ 27, 2025 9:55 صبح
newsg24urdu 2 مہینے ago
یوگی حکومت 8 سالہ کامیابی کے لئے قابل مبارکباد: ڈاکٹر عمار رضوی 
یوگی حکومت 8 سالہ کامیابی کے لئے قابل مبارکباد: ڈاکٹر عمار رضوی 
SHARE

لکھنؤ (پریس ریلیز)اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کے 8 سال کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے ہیں، جو ریاست کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور سینئر سیاست داں ڈاکٹر عمار رضوی نے یوگی حکومت کی 8 سالہ کامیابی کے لئے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر عمار رضوی نے یوگی حکومت کی 8 سالہ کامیابی پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ وہ پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے مسلسل آٹھ سالوں تک اترپردیش کی خدمت انجام دی۔ ریاست کو ترقی، استحکام اور قانون کی حکمرانی کی راہ پر گامزن رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے دورِ حکومت میں کئی چیلنجز اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے ہمیشہ ثابت قدمی اور دیانت داری سے کام لیتے ہوئے ریاست میں ترقی، امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی۔

ڈاکٹر رضوی نے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں مہاکمبھ کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا، جس میں 66 کروڑ عقیدتمندوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا عظیم الشان کارنامہ انجام دیا گیا، جو آج تک کوئی اور نہ  کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی یوگی آدتیہ ناتھ کی انتظامی صلاحیتوں اور مضبوط فیصلوں کی مظہر ہے۔

آخر میں، ڈاکٹر عمار رضوی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی صحت، لمبی عمر اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی عزم و حوصلے کے ساتھ ریاست کی خدمت کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

تنوج پُنیا کی اویس انصاری کے گھر آمد، عوامی مسائل اور ترقی پر ہوئی گفتگو

وقف قانون 2025: سپریم کورٹ میں اہم سماعت، کل بھی جاری رہے گی سماعت

آپریشن سندور: راج ناتھ سنگھ کو اعزاز سے نوازا جائے گا: ڈاکٹر عمار رضوی

اردو اور ہندی نے معاشرے کو جوڑنے کا کام کیا ہے: ڈاکٹر عمار رضوی

اترپردیش: 350 سے زائد مسجد، مدرسوں پر کارروائی، کہیں تالا تو کہیں چلا بلڈوزر

TAGGED:آدتیہ ناتھڈاکٹر عمار رضویوزیراعلیٰیوگی آدتیہ ناتھ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ڈاکٹرعمار رضوی کی قیادت میں سابق ممبرانِ اسمبلی کی اسپیکر ستیش مہانا سے ملاقات  ڈاکٹرعمار رضوی کی قیادت میں سابق ممبرانِ اسمبلی کی اسپیکر ستیش مہانا سے ملاقات 
Next Article رمضان میں شب قدر کی فضیلت
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?