By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اشرف العلوم جاجمؤ میں نئے تعلیمی سال کے لئے داخلوں کا اعلان
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > اشرف العلوم جاجمؤ میں نئے تعلیمی سال کے لئے داخلوں کا اعلان
تعلیم

اشرف العلوم جاجمؤ میں نئے تعلیمی سال کے لئے داخلوں کا اعلان

Last updated: اپریل 12, 2025 4:05 شام
newsg24urdu 3 مہینے ago
SHARE

کانپور(محمد عثمان قریشی) مشرقی اترپردیش کے ممتاز دینی ادارے “جامعہ محمودیہ اشرف العلوم، جامع مسجد اشرف آباد، جاجمؤ، کانپور” نے تعلیمی سال 1446ھ بمطابق 2025ء کے لیے داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ادارہ کے مطابق ناظرہ، حفظِ قرآن کریم، دینیات اور فارسی تا ہفتم (مشکوٰۃ شریف) تک تمام درجات میں دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے، اور اسی کے تحت نئے تعلیمی سال میں داخلے کیے جائیں گے۔

داخلہ فارم کی تقسیم کا آغاز 12 اپریل 2025ء سے کیا گیا ہے۔ قدیم طلبہ کے لیے داخلے کی آخری تاریخ 17 اپریل مقرر کی گئی ہے، جبکہ نئے طلبہ کے لیے 21 اپریل تک وقت طے کیا گیا ہے۔ تمام درجات، خواہ جدید ہوں یا قدیم، کے داخلے ایک ساتھ شروع کیے جائیں گے، البتہ قدیم طلبہ کے داخلے ترجیحی بنیادوں پر پہلے مکمل کیے جائیں گے۔

ادارے نے داخلہ خواہاں طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے لیے چند ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ ہر نئے طالب علم کے لیے دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، آدھار کارڈ، والدین یا سرپرست کا آدھار کارڈ، اور سابقہ مدرسے کا کوئی تحریری ثبوت لانا لازمی ہوگا۔ مزید برآں، نئے داخلے کے وقت والدین یا سرپرست کی موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے تاکہ انہیں ادارے کے تعلیمی، اخلاقی اور تربیتی نظم و ضبط سے آگاہ کیا جا سکے۔

جامعہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری طعام، قیام اور طبی سہولیات کا بھی مکمل انتظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ کی عصری تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حفظ و ناظرہ کے ساتھ پانچویں جماعت (5th کلاس) تک اسکولی تعلیم کا نظم بھی کیا گیا ہے۔ خواہش مند طلبہ کو NIOS کے ذریعے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کی سہولت دی جاتی ہے، تاکہ وہ دینی اور عصری تعلیم کو یکجا کر سکیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

جامعہ اشرف العلوم کے ناظم مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی اور ناظم تعلیمات مفتی سید محمد عثمان قاسمی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے داخلے جلد از جلد مکمل کروا کر ان کے روشن دینی و دنیاوی مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ مزید معلومات اور داخلہ فارم کے حصول کے لیے 9839848686 یا 8423779585 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور

مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

TAGGED:اشرف العلومجاجمئونیا تعلیمی سال
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article کردارساز تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ڈاکٹر عمار رضوی کردارساز تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ڈاکٹر عمار رضوی
Next Article روح افزا پر بھگوا وار، رام دیو کی زہریلی ذہنیت
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

حسین! تم کو زمانہ سلام کرتا ہے
زندہ قومیں اپنی تہذیبی علامات کو ہر حال میں محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں
علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ
اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی
تبلیغی جماعت فلاحی خدمات میں ادا کرے فعال کردار: نظیفہ زاہد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?