By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: بہوگنا جی کا وژن آج بھی رہنمائی کرتا ہے: وزیراعلیٰ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > بہوگنا جی کا وژن آج بھی رہنمائی کرتا ہے: وزیراعلیٰ
سیاست

بہوگنا جی کا وژن آج بھی رہنمائی کرتا ہے: وزیراعلیٰ

Last updated: اپریل 25, 2025 12:59 شام
newsg24urdu 6 مہینے ago
بہوگنا جی کا وژن آج بھی رہنمائی کرتا ہے: وزیراعلیٰ
بہوگنا جی کا وژن آج بھی رہنمائی کرتا ہے: وزیراعلیٰ
SHARE

بہوگنا کی کابینہ میں وزیر رہے عمار رضوی نے بھی خراج عقیدت پیش کیا

بارہ بنکی، (ابوشحمہ انصاری) معروف مجاہدِ آزادی، سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش، اور عظیم عوامی قائد شری ہیم وتی نندن بہوگنا کی جینتی کے موقع پر آج یوجنا بھون، لکھنؤ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز اُن کی مورتی پر گلپوشی سے ہوا، جس میں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شرکت کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہیم وتی نندن بہوگنا نے اصولوں اور اقدار پر مبنی سیاست کا ایک ایسا معیار قائم کیا جو آج کے وقت میں بھی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ اُن کی سیاسی زندگی عوامی خدمت، دیانت داری اور سادگی کی روشن مثال تھی۔ اُن کے نظریات اور افکار آج بھی اتنے ہی اہم اور مربوط ہیں جتنے اُس دور میں تھے۔

تقریب میں بہوگنا جی کی دختر، سابق وزیر اور رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی بھی موجود رہیں، جنہوں نے اپنے والد کی عوامی خدمات اور اصولی سیاست کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بہوگنا جی کی وراثت عوامی خدمت، قربانی اور ایمانداری پر مبنی ہے، جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔

اس موقع پر سابق کارگزار وزیر اعلیٰ، سینئر بی جے پی رہنما، اور بہوگنا کابینہ کے سابق رکن ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہیم وتی نندن بہوگنا ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں ان کی محض بارہ رکنی کابینہ میں بطور وزیر شامل رہا۔ ان کی قیادت میں کام کرنا میرے سیاسی سفر کا روشن باب رہا۔ وہ صرف ایک سیاستدان نہیں، بلکہ اصولوں کے محافظ، عوام کے سچے خیر خواہ، اور جدوجہد کی علامت تھے۔ اُن کا وژن آج کی نسل کے لیے رہنمائی کا چراغ ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

ڈاکٹر رضوی نے مزید کہا کہ بہوگنا کی سیاسی وراثت کو محض یاد کرنا کافی نہیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہونا وقت کا تقاضا ہے۔

تقریب میں ریاستی وزراء، اعلیٰ افسران، دانشوران، سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اس عظیم شخصیت کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی

راشٹریہ لوک دل کی ڈویژنل ورکرس کانفرنس

آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے

اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کو خط

آر ایس ایس سربراہ کا بیان زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے: مسلم لیگ

TAGGED:بہوگناڈاکٹر عمار رضویوزیراعلیٰیوگی آدتیہ ناتھ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سیاحوں پر حملہ بزدلی کی علامت: ابو اشرف ذیشان سیاحوں پر حملہ بزدلی کی علامت: ابو اشرف ذیشان
Next Article ایس یو میموریل ہائر سیکنڈری اسکول کی دو طالبات نے امتیازی نمبر حاصل کیے ایس یو میموریل ہائر سیکنڈری اسکول کی دو طالبات نے امتیازی نمبر حاصل کیے
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

جمعیۃ علماء ہند لوگوں کی امیدوں کا مرکز: امین الحق عبداللہ قاسمی
اجلاس سیرتِ صحابہؓ 29، 30 نومبر کو منعقد ہوگا
اردو ،ہندی ہندوستان کی مشترکہ تہذیب ہے: عمار رضوی
ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?