By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا
تعلیم

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

Last updated: مئی 15, 2025 4:20 شام
newsg24urdu 11 مہینے ago
SHARE

نئی دہلی (شاہ خالد مصباحی) ہندوستان کے عظیم دینی و مرکزی ادارہ جامعہ اشرفیہ، مبارکپور، اعظم گڑھ کے پرنسپل، ممتاز فقیہ و محقق مفتی بدر عالم مصباحی نے آج مورخہ 15 مئی کو جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کا ایک علمی و تعلیمی دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کی آمد ذاکر حسین لائبریری میں ہوئی، جہاں جامعہ کے معزز اساتذۂ کرام، طلبہ اور ذاکر حسین لائبریری کے ذمہ داران، لائبریری اسٹاف نے انتہائی خندہ پیشانی سے استقبال کیا۔ اور لائیبریری کے جملہ گوشوں اور شعبہ جات کا تعارف کرایا۔ 

دورے کے دوران مفتی صاحب نے ذاکر حسین لائبریری کے مختلف علمی و تحقیقی شعبہ جات کا بحسن و خوبی جائزہ لیا۔ بالخصوص عربی ادب، اسلامیات، فقہ، تاریخ اور نادرمخطوطات سے متعلق ذخائر پر گہری توجہ کےساتھ معائنہ فرمایا، اور اپنے ادارہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے امام احمد رضا لائبریری میں موجود مخطوطات اور عربی و فارسی ، اردو دیگر اسلامی مطالعات پر نظم و نسق بند کتابوں کا تذکرہ فرمایا، اور علمی انسلاک اور تحقیقی مواد کے تبادلہ، حمل و  نقل کرنے سے متعلق ذمہ داران سے بات کی، جس سے دونوں اداروں کے درمیان ایک علمی و ادبی، تحقیقی رابطے میں مضبوطی قائم کی جاسکے ۔ 

آپ نے ذاکر حسین لائبریری میں موجود نایاب کتب اور قدیم علمی ورثے، جو مغلیہ دور پر بسیط فارسی ادبی ذخائر اور خوش خطی میں نوشتہ قرآن مجید ، جو بڑی حفاظت کے ساتھ ادبی شائقین کے لیے دیدگاہ بنا ہوا ہے ، اس کی آپ نے سراہنا کی۔ اور پی ایچ ڈی سیکشن کو دیکھ کر، جہاں جامعہ کے طلبہ نے مختلف موضوعات پر ریسرچ ورک کرکے  اپنی تحقیقی کتب کو جمع کئے ہوئے ہیں، ان کو دیکھ کر آپ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی علمی گہرائی و گیرائی کے لیے ستودہ گیر ہوئے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس موقع پر لائبریری اسٹاف  سمیت جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے فارغین علماء جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم ہیں اور زیر تدریس ہیں، سب کے ساتھ ایک  نشست  منعقد ہوئی جس میں مفتی بدر عالم نے دینی و عصری تعلیم کے باہمی امتزاج اور علمی اداروں کے کردار پر سیر حاصل گفتگو فرمائی، جس  سے حاضرین کے اذہان میں  علم و حکمت کے تحت دلچسپی اور مزید ان کے اندر  ادراکی کیفیات میں جلا پیدا ہوئی ، عمل و ادب کے تحفظ اور اس کی تحصیل کے تحت ان کے اندر موجود توانائی میں اضافہ  ہوا ۔ 

جامعہ اشرفیہ کےنو فارغ علماء  سے تبادلہ خیال فرماتے ہوئے مفتی صاحب نے نصیحتا فرمایا:

 آپ سب بڑے خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سبھی کو یہ موقع عطا کیا کہ ملک کی مشہور ترین مرکزی یونیورسٹی کے آپ سب طالب علم بنے، آپ سبھی ایک مرکزی مدرسے سے مرکزی عصری ادارے میں آئے، یہ آپ کی خوش بختی کی علامت ہے، علم و ادب میں اضافہ پیدا کریں، تعلیم و فن کے ہر زاویہ تک رسائی حاصل کریں، لیکن   دین و دنیا، روایت و جدیدیت کے درمیان ایک متوازن راستہ ہے، اس کو فراموش نہ کریں، ایسی تعلیم جو صرف روزگار تک محدود ہو، انسانی روح کی سیرابی نہیں کر سکتی۔ ہمیں وہ علم درکار ہے جو انسان کو رب سے جوڑ دے اور خلقِ خدا کی خدمت کا جذبہ عطا کرے۔

ابنائے اشرفیہ اور چند دیگر اہل علم نے اس دورے کو تاریخی دورہ قرار دیا ، اور اپنے فرزندوں کے تحت خلوص و مودت اور عملی و ادبی شراکت داری کے تحت ایک خوش آئند علمی سنگ میل قرار دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی لائبریرین ڈاکٹر سفیان احمد، اسسٹنٹ لائبریرین ڈاکٹر سندیپ کمار مشرا، منو اسکرپٹ سیکشن کے اسسٹنٹ کنورسیشنسٹ محمد عاصم، سیمی پروفیشنل اسسٹنٹ محمد انظار احمد مصباحی، ڈاکٹر حیدر رضا مصباحی، شاہ خالد مصباحی، نعمان مصباحی ، طلحہ مصباحی، عارض مصباحی، محمد تابش مصباحی سمیت دیگر اسکالرز و طلبا موجود رہے۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مکاتب کا گرتا ہوا تعلیمی معیار اور ہماری بےحسی

شہر میں 13 نومبر سے "کتاب میلہ” کا انعقاد کیا جائے گا

بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 

نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

TAGGED:تنظیم ابنائے اشرفیہجامعہ اشرفیہجامعہ اشرفیہ مبارک پورجامعہ ملیہ اسلامیہذاکر حسین لائبریریمفتی بدر عالم
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article شہر کے محلہ نبی گنج میں بزم عزیز کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
Next Article اہانت رسول اور دم توڑ چکی غیرت مسلم
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں
ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام
ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?