By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > ادبیات > بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
ادبیات

بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام

Last updated: جون 4, 2025 3:15 شام
newsg24urdu 3 مہینے ago
SHARE

 بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) مقامی ادبی تنظیم "بزمِ مدنی” کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان مشاعرہ استاد شاعر مائل چوکھنڈوی کی یاد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت عاصی چوکھنڈوی نے کی۔ اس یادگاری و تعزیتی مشاعرے میں ذکی طارق بارہ بنکوی نے بطور مہمانِ خصوصی اور عرفان بارہ بنکوی نے بطور مہمانِ ذی وقار شرکت کی، جب کہ نظامت کے فرائض ممتاز شاعر راشد ظہور نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے۔

مشاعرے سے قبل ذکی طارق بارہ بنکوی نے "اردو زبان میں اختصار” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہااردو کی سب سے بڑی خوبی اس کی تہذیب اور اختصار ہے، ایک شعر میں کہی گئی بات کئی صفحات کے مقالے پر بھاری پڑتی ہے۔ ہمیں اس زبان کو صرف بولنا نہیں، برتنا بھی سیکھنا ہوگا۔

محفل کا آغاز اسد بارہ بنکوی کی دلنشین نعتِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد عاصی چوکھنڈوی نے استادِ محترم مائل چوکھنڈوی کی شخصیت اور شاعری پر پُراثر گفتگو کی اور ان کے ساتھ گزارے چالیس برسوں کی یادوں کو ایک غمگین مگر ادبی شان سے بیان کیا۔

پھر باقاعدہ مشاعرے کی شروعات ہوئی، جو دیر رات تک کامیابی اور جذبات کے تاثر کے ساتھ جاری رہا۔ ذیل میں منتخب اشعار قارئین کے ذوق کی نذر ہیں:

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس سے بڑھ کر بد نصیبی اور کیا ہوگی بھلا

دھوپ میں بیٹا کھڑا ہے ماں کا سایہ چھوڑ کر

عاصی چوکھنڈوی

اٹھا لیا ہے جو اس نے بڑھ کر

ہمارا گرنا اچھال سا ہے

- Advertisement -

ذکی طارق بارہ بنکوی

در پہ دستک ہوئی یوں لگا

شامِ غم کی سحر ہو گئی

- Advertisement -

عرفان بارہ بنکوی

میں نے سیکھا ہے سبق اس سے حیا داری کا

جس سے خود رب کے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں

اثر سیدنپوری

میں تو رہتا ہوں بے خبر خود سے

جب وہ میرے قریب رہتے ہیں

راشد ظہور

سب بھٹکتے ہیں ابھی تک آستاں در آستاں

میری پیشانی کو تیرا سنگھ در اچھا لگا

مشتاق بزمی

تجھے اپنا کے ماں کو چھوڑ تو دیں

مگر قدموں میں جنت ہے کریں کیا

آفتاب جامی

تم حسینوں سے کبھی دل نہ لگانا دلکش

کیا پتہ کب یہ کرا دیں تمہیں کالا پانی

دلکش چوکھنڈوی

جہاں سے روشنی ملتی ہے چاند سورج کو

مرا چراغ بھی جلتا اسی دیار سے ہے

وکیل چوکھنڈوی

کٹ گیا ہے سر یہ میرا اس کا کوئی غم نہیں

جان دیدی مسجدِ اقصٰی جو تیری آن پر

مصباح رحمانی

تنگئ قبر بھی خیال میں رکھ

اتنا اونچا نہ گھر بنائے جا

راشد رفیق

جس میں اسیر تھا میں وہ زنجیر کیا ہوئی

آخر تمہاری زلفِ گرہ گیر کیا ہوئی

سحر ایوبی

کالے کوّے کے جیسا وہ کالا ہے پر

بولتا ہے ہمیں اک پری چاہئے

چٹک چوکھنڈوی

اے مری جانِ غزل تیری محبت کی قسم

منتظر تیرا میں رہتا ہوں مگر شام کے بعد

قمر سکندر پوری

بھوکا رہا تمہارا پڑوسی تمام رات

کیسے تمہارے حلق سے لقمہ اتر گیا

خالد بانسوی

کچھ سمجھ میں مرے نہیں آتا

خود سے کیسا ہے فاصلہ مجھ میں

ارشد بارہ بنکوی

تب تک حسین اور یہ دلکش نظارے ہیں

جب تک کہ والدین یہ گھر میں ہمارے ہیں

عاصم اقدس رامپوری

دور اپنا کبھی جب آئیگا

تم بچو گے نہیں بچانے سے

ماہر بارہ بنکوی

ماں نے سلایا جس طرح شفقت سے گود میں

پھر اس کے بعد ایسے سلایا نہیں گیا

السعود رامپوری

شام سے پہلے جو پہنچوں نہ میں گھر کو اپنے

میری ماں کو عجب ہو جاتا ہے ڈر شام کے بعد

ابوزر انصاری

ان شعراء کے علاوہ اقبال بانسوی اور نعیم سکندر پوری نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد و تحسین حاصل کی۔

مشاعرے کے اختتام پر "بزمِ مدنی” کے جنرل سکریٹری راشد رفیق نے تمام شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ اگلا ماہانہ طرحی مشاعرہ 25 جون کو بعد نمازِ عشاء درج ذیل مصرع پر ہوگا:

"دل سے تمہاری یاد بھلانا محال ہے”

قافیہ: بھلانا، بتانا، نبھانا

ردیف: محال ہے

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

عافیہ حمید نے سماج کے ناسوروں کو بے خوفی سے اجاگر کیا

اردو اور ہندی ایک ہی چہرے کی دو آنکھیں ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں

بزم عزیز کا سالانہ طرحی مسالمہ، شہدائے کربلا کو منظوم خراج

ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان و ادب: امکانات، خدشات اور فکری جہتیں

TAGGED:بزمِ مدنیطرحی مشاعرہمشاعرہیادِ مائل
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
Next Article محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء
درگاہ کمیٹی نے تعلیمی ادارے اور اسپتال کے قیام کا کیا اعلان
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ڈاکٹر عمار رضوی کی اہم ملاقات
بھارت میں امت کو لاحق خطرات: آئینہ سامنے رکھ دوں تو پسینہ آجائے
فروغ رضویات میں علامہ ضیاء المصطفے قادری امجدی گھوسوی کا تابندہ کردار

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?