By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading:  اسلام الحق اسجد جمعیۃ علماء وسطی زون اترپردیش کے صدر منتخب
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog >  اسلام الحق اسجد جمعیۃ علماء وسطی زون اترپردیش کے صدر منتخب
Blog

 اسلام الحق اسجد جمعیۃ علماء وسطی زون اترپردیش کے صدر منتخب

Last updated: ستمبر 18, 2025 1:59 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
SHARE

کانپور(محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء وسطی زون اترپردیش کا انتخابی اجلاس نہایت خوشگوار اور پرامن ماحول میں جامعہ محمودیہ اشرف العلوم، جاجمؤ کانپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت زون کے نائب صدر اور جمعیۃ علماء شہر کانپور کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خان نے کی، جبکہ جمعیۃ علماء ہند کے ناظمِ عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

اجلاس میں بطور آبزرور سید ذہین (دیوبند)، قاری ذاکر (مظفر نگر) اور انتخابی کمیٹی کے اراکین مفتی اویس اکرم (بجنور)، مولانا عبدالخالق (مرادآباد) اور مولانا علاؤالدین (ہاپوڑ) نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز قاری اسعد اقبال فرخ آبادی کی تلاوتِ کلامِ پاک اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نعت سے ہوا۔

بعدہٗ زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد صاحب قاسمی کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کا ترانہ پیش کیا۔


اس کے بعد انتخابی کارروائی شروع کی گئی۔ پہلے مرحلے میں صدارت کے لئے چار نام پیش کئے گئے:۱۔مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی (لکھیم پور)۲۔مفتی ظفر احمد قاسمی (فرخ آباد)۳۔قاری محمد زبیر (بہرائچ)۴۔پروفیسر سید محمد نعمان (شاہجہاں پور)۔جن میں سے مفتی ظفر احمد قاسمی اور پروفیسر نعمان نے اپنے نام واپس لے لئے، یوں دو امیدوار میدان میں رہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


نائب صدارت کے لئے سات نام سامنے آئے:۱۔ڈاکٹر حلیم اللہ خان (کانپور)۲۔مولانا عبدالرب قاسمی (فرخ آباد)۳۔مولانا عبدالرحمن قاسمی (سیتاپور)۴۔مولانا عبدالجبار قاسمی (ہردوئی)۵۔مولانا عمران قاسمی (شاہجہاں پور)۶۔سید حسین احمد ہاشمی (لکھنؤ)۷۔مولانا فیروز(شراوستی)۔ جن میں سے مولانا عمران قاسمی اور سید حسین احمد ہاشمی نے نام واپس لے لئے۔ باقی پانچ امیدواروں میں سے چار کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کرائی گئی۔


انتخابی کمیٹی نے تمام اضلاع سے نقشہ اور ممبرسازی کوٹہ طلب کیا، بعد ازاں سخت نگرانی کے ساتھ اراکین کے شناختی کارڈ چیک کرکے بیلٹ پیپر جاری کئے گئے۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی تمام شرکاء کے سامنے کی گئی۔
صدارت کے لئے کل 272 ووٹ ڈالے گئے، جن میں مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی کو 200/ اور قاری زبیر احمد بہرائچ کو 72 ووٹ ملے۔

اس طرح مولانااسلام الحق اسجد قاسمی نے 128 ووٹوں کے واضح فرق سے کامیابی حاصل کی۔
نائب صدارت کے لئے کل 273 ووٹ ڈالے گئے۔مولانا عبدالرحمن قاسمی سیتاپوری 216، مولانا عبدالجبار قاسمی ہردوئی 214، ڈاکٹر حلیم اللہ خان کانپور 213 اور مولانا عبدالرب قاسمی فرخ آباد 210 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے۔ جبکہ مولانا فیروز شراوستی کو 74 ووٹ ملے۔زون کے خزانچی کے لئے اتفاق رائے سے مولانا انصار احمد جامعی کانپور کو منتخب کیا گیا۔


انتخابی نتائج کے بعد نومنتخب صدر مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ملتِ اسلامیہ ہندیہ کی ایک عظیم امانت ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اتحاد، اخلاص اور قربانی کے ساتھ اس کاروان کو آگے بڑھائیں۔ زون کے تمام اضلاع کو تعلیمی و سماجی میدان میں مزید فعال اور بیدار کرنے کی کوشش کریں گے، اور مسلمانوں کے ملی، شرعی اور تہذیبی مسائل میں جمعیۃ کی آواز کو مضبوط و مؤثر بنائیں گے۔


اجلاس کی نظامت اور گزشتہ کارروائی جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے پیش کی۔ انتخابی عمل میں 28/ اضلاع کے 273 سے زائد اراکین شریک ہوئے۔ مفتی اویس اکرم بجنور کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

جمعیۃ علماء بارہ بنکی کا انتخابی اجلاس

خواتین کے لئے اصلاحی و بیداری مہم کے تحت اجتماعات کا انعقاد

جمعیۃ علماء ہند: نئے ٹرم کیلئے انتخابی عمل کا آغاز

عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ

کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار

TAGGED:اسجدجمعیۃ علماء ہند
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article دھوم دھام سے منایا گیا وزیرِاعظم نریندر مودی کا یومِ پیدائش
Next Article اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کو خط
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?