By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
Blog

سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: فروری 10, 2026 8:40 صبح
asansari 19 گھنٹے ago
SHARE

لکھنٶ(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)اترپردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محمودآباد، ضلع سیتاپور میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام سے موسوم اسپورٹس اسٹیڈیم کا نام فورا بحال رکھا جائے اور حالیہ طور پر اسے محض ’’اسپورٹس اسٹیڈیم‘‘ کہے جانے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے ریاستی وزیر، کھیل و یوتھ ویلفیئر، اترپردیش (آزادانہ چارج) گریش چندر یادو کے نام تحریر کردہ خط میں واضح کیا ہے کہ سن 1975 میں اُس وقت کے وزیر اعلیٰ آنجہانی ہیم وتی نندن بہوگُنا کے دورِ حکومت میں محمودآباد میں واقع ایک قدیم کھیل کے میدان کو باقاعدہ اسٹیڈیم کی منظوری دلائی گئی تھی۔ بعد ازاں جب پورے ملک میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش کے صد سالہ جشن کا انعقاد ہوا تو ریاستی حکومت سے درخواست کر کے اس اسٹیڈیم کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام سے منسوب کرایا گیا، جس کی باضابطہ منظوری بھی دی گئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسی اسٹیڈیم کے سامنے عوامی تعمیرات محکمہ کے ذریعے ایک ڈاک بنگلہ کی تعمیر بھی کرائی گئی تھی، جو اس مقام کی تاریخی اور عوامی اہمیت کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
ڈاکٹر عمار رضوی کے مطابق حال ہی میں یہ اطلاع ملی ہے کہ اس اسٹیڈیم کا نام بدل کر محض ’’اسپورٹس اسٹیڈیم‘‘ رکھ دیا گیا ہے، جو نہایت افسوسناک اور تشویشناک قدم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس مقام کو ملک کے عظیم مجاہدِ آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام سے موسوم کیا جا چکا ہو، وہاں سے ان کا نام ہٹا دینا کسی بھی صورت مناسب نہیں۔ یہ اقدام قومی وقار اور تاریخی شعور کے منافی ہے اور عوامی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔
ڈاکٹر رضوی نے حکومتِ اترپردیش سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے محمودآباد، سیتاپور میں واقع اس اسٹیڈیم کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام پر ہی برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت عوامی احساسات اور تاریخی ذمہ داری کو ملحوظ رکھتے ہوئے جلد از جلد نام کی بحالی کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے خط میں یہ بھی تحریر کیا ہے کہ اگر نیتاجی کے نام کی بحالی عمل میں آتی ہے تو وہ ذاتی طور پر بھی اور محمودآباد کی پوری عوام حکومت کی شکر گزار رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کا نام محض ایک تختی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تحریک اور قومی شعور کی علامت ہے، جسے مٹنے نہیں دیا جانا چاہیے۔یہ اطلاع آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد

ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری

سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد

امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
Next Article ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?