By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
Blog

ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی

Last updated: مارچ 25, 2026 8:52 صبح
asansari 11 گھنٹے ago
SHARE

لکھنؤ(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری): سعودی عرب میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان روی گوپال کی میت آج صبح چودھری چرن سنگھ اموسی ایئرپورٹ، لکھنؤ پہنچی، جہاں سے اسے ضلع سیتاپور کے قصبہ محمود آباد کے گاؤں بگھائن کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر اہلِ خانہ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد موجود رہے اور فضا سوگوار رہی۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً 25 سالہ روی گوپال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع ریوا پلاسٹک فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔ گزشتہ 18 مارچ کو فیکٹری پر میزائل گرنے کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی، جس سے اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ کم عمری میں پیش آنے والا یہ المناک حادثہ پورے علاقے کے لیے باعثِ رنج و افسوس ہے۔
میت کی وطن واپسی کے لیے سیتاپور کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے پیشگی انتظامات کیے گئے تھے۔ نائب تحصیلدار اور ایک پولیس سب انسپکٹر کی نگرانی میں ایمبولینس کا بندوبست کیا گیا تھا، جو صبح سے ہی ایئرپورٹ پر موجود رہی۔ متوفی کے بڑے بھائی منموہن سمیت دیگر اہلِ خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق سابق کارگزار وزیرِ اعلیٰ اور آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے رات ہی میں ایئرپورٹ کے اعلیٰ افسران، جن میں اظہر یوسف اور فلائی ناس کے جنرل منیجر شامل ہیں، سے رابطہ قائم کیا، جس کے نتیجے میں میت کی منتقلی کے تمام مراحل بآسانی مکمل ہوئے۔ فلائی ناس کے نمائندہ افسران بھی اس موقع پر موجود رہے اور ضروری کارروائی میں تعاون کیا۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ یہ سانحہ نہایت دلخراش ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا، جن کی ہدایات کے تحت فوری کارروائی عمل میں آئی اور میت کو جلد از جلد وطن لایا جا سکا۔ انہوں نے متوفی کے بھائی منموہن اور اہلِ محمود آباد کی جانب سے بھی حکومتِ ہند کے تئیں اظہارِ تشکر کیا۔
مزید برآں ڈاکٹر رضوی نے ایک مکتوب کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ ریوا پلاسٹک فیکٹری کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ متوفی کے اہلِ خانہ کو کم از کم ایک کروڑ روپے بطور معاوضہ فراہم کریں، تاکہ متاثرہ خاندان کی کفالت ممکن ہو سکے۔
علاقے کے عوام نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرونِ ملک کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
یہ اطلاع آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام

ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی

اسے ہم پَر تو دیتے ہیں مگر اُڑنے نہیں دیتے!

جن بھون میں اردو کی نمائندگی یقینی بنائی جائے: ڈاکٹر عمار رضوی

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام
ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی
رویتِ ہلال کے تعین کے لیے ایک جدید، شرعی اور سائنسی نظام

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?