By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں
Blog

قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں

Last updated: مارچ 27, 2026 6:38 صبح
asansari 14 گھنٹے ago
SHARE
Highlights

    قصبہ کنتور میں اسعداللہ انصاری کی دستارِ حفظ کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد

    بارہ بنکی (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) قصبہ کنتور میں اسعداللہ انصاری ابن محمد ذاکر انصاری کی دستارِ حفظ کے بابرکت موقع پر ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ، رشتہ داروں اور معززینِ قصبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مسرت کا اظہار کیا۔ یہ تقریب محض ایک تعلیمی مرحلے کی تکمیل کا جشن نہیں بلکہ دینی شعور، علمی وابستگی اور روحانی اقدار کی حسین ترجمانی بھی تھی۔
    پروگرام کا آغاز حافظ و قاری محمد ناظم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ قاری محمد ذیشان قصبہ ایچولوی نے نعتِ پاک پیش کر کے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔ اس کے بعد باقاعدہ جلسے کا آغاز ہوا، جس کی نظامت مولانا غیاث الدین نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ جلسے کی صدارت حافظ وقاری الحاج عبدالقادر کنتوری ناظم اعلیٰ مدرسہ حنفیہ رضویہ قلابہ ممبئ نے فرمائی۔
    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالمِ دین مولانا محمد اشتیاق احمد قادری نے نہایت بصیرت افروز انداز میں حاضرین کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا یہ ہم پر عظیم احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا اور ہمیں ایمان جیسی دولت سے نوازا، جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
    انہوں نے دینی مجالس کے آداب کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی دینی پروگرام منعقد کیا جائے تو وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے، اور اتنا ہی بیان کیا جائے جتنا سامعین آسانی سے سن اور سمجھ سکیں، کیونکہ پوری رات جاگنا اور طویل محافل منعقد کرنا مناسب نہیں۔
    مولانا نے حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ دو کلمے ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں، زبان پر ہلکے مگر میزان میں نہایت بھاری ہیں”سبحان اللہ وبحمدہ، سبحان اللہ العظیم”۔ انہوں نے تاکید کی کہ ان اذکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔
    انہوں نے والدین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو بہترین دینی تعلیم سے آراستہ کریں، انہیں اچھی محفلوں میں لے جائیں، اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور صحابۂ کرام کے واقعات سنائیں تاکہ ان کی تربیت دینی بنیادوں پر ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ اولاد سے نوازے تو اسے عالم اور حافظِ قرآن بنانے کی کوشش کی جائے، کیونکہ قرآنِ کریم خود ایک عظیم معجزہ ہے، اور آج اسعداللہ انصاری کا حافظِ قرآن بننا اسی معجزے کی روشن مثال ہے۔
    مزید انہوں نے کہا کہ کثرت سے درود شریف کا ورد کیا جائے، کیونکہ اس کے ذریعے انسان کو اللہ کے محبوب ﷺ کی قربت نصیب ہوتی ہے۔ اچھی صحبت اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیک لوگوں کی مجلس انسان کو گناہوں سے بچاتی ہے اور قرآن کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دیتی ہے، جس کے نتیجے میں کامیابی انسان کے قدم چومتی ہے۔
    اسعداللہ انصاری نے اپنی دینی تعلیم مدرسہ حنفیہ رضویہ قلابہ، ممبئی میں مکمل کی، جہاں انہوں نے قاری محمد نیاز احمد کی نگرانی میں علمی منازل طے کیں، جبکہ اس دوران الحاج عبدالقادر کی خصوصی رہنمائی بھی انہیں حاصل رہی۔ ان کی اس کامیابی پر اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں۔
    اس موقع پر آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبہ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں، اور یہی انسان کی اصل کامیابی اور فلاح کا ذریعہ ہے۔
    تقریب کے اختتام پر اسعداللہ انصاری کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس روحانی اور باوقار محفل میں گرام پردھان محمد اکرم انصاری، عبدالقادر انصاری، محمد اختر انصاری، محمد شاکر انصاری،محمد فرید انصاری، حافظ غیاث الدین، قوسین انصاری، عبداللہ انصاری سمیت دیگر معززین اور اہلِ علاقہ کثیر تعداد میں شریک رہے۔

    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی

    رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

    عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام

    ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی

    اسے ہم پَر تو دیتے ہیں مگر اُڑنے نہیں دیتے!

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں
    ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
    رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
    عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام
    ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?