By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت
Blog

سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت

Last updated: اپریل 8, 2026 11:40 صبح
asansari 9 گھنٹے ago
SHARE
Highlights

    لکھنؤ، (ابوشحمہ انصاری):سابق مرکزی وزیر اور ممتاز خاتون رہنما محسنہ قدوائی کے انتقال پر ہیموتی نندن بہوگنا اسمرتی سمیتی، اتر پردیش کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں لکھنؤ کے علاقے گومتی انکلیو میں پروفیسر ریتا بہوگنا جوشی، نائب صدر، آل انڈیا ہیموتی نندن بہوگنا اسمرتی سمیتی کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔
    اجلاس کی صدارت سابق قائم مقام وزیر اعلیٰ اتر پردیش اور سمیتی کے ریاستی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے کی۔ سمیتی کی جانب سے منظور شدہ تعزیتی قرارداد میں آل انڈیا ہیموتی نندن بہوگنا اسمرتی سمیتی کی سابق قومی صدر محسنہ قدوائی کے انتقال کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا گیا۔
    قرارداد میں ان کی حیاتِ خدمات کو شاندار کارناموں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے پچاس برس سے زائد کے فعال سیاسی سفر میں غریبوں، ضرورت مند طبقات اور خواتین میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے فروغ کے لیے ہمیشہ کام کیا۔ وہ ملک کی صفِ اول کی خاتون رہنماؤں میں شمار ہوتی تھیں اور ہمیشہ خواتین کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
    اتر پردیش اور حکومتِ ہند میں بطور وزیر انہوں نے ہر ذمہ داری کو نہایت خوش اسلوبی سے نبھایا۔ اپنے شیریں لہجے اور محنتی مزاج کے باعث انہوں نے معاشرے میں ایک منفرد مقام حاصل کیا اور زندگی کے ہر مرحلے کو اپنی محنت اور دیانتداری سے سر کیا۔
    سمیتی نے کہا کہ ان کے افکار اور خدمات طویل عرصے تک معاشرے، بالخصوص ہیموتی نندن بہوگنا اسمرتی سمیتی کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ آخری وقت تک ان سے ملاقات کے لیے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا، جو ان کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔
    ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سن 1974 میں آنجہانی ہیموتی نندن بہوگنا کی قیادت میں بننے والی کانگریس حکومت میں محسنہ قدوائی کو وزیرِ صنعتِ صغیرہ کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اس کابینہ میں ان کے ساتھ نارائن دت تیواری، لوک پتی ترپاٹھی، محمود علی خاں، شانتی شرما، راجہ دنیش سنگھ، ایس پی سنگھ اور استیفا حسین انصاری سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شامل تھیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا ہیموتی نندن بہوگنا اسمرتی سمیتی کی قومی صدر کی حیثیت سے ان کی رہنمائی میں ملک بھر میں سماجی موضوعات پر متعدد کامیاب پروگرام منعقد کیے گئے۔
    اس تعزیتی نشست میں پروفیسر ریتا بہوگنا جوشی، ڈاکٹر عمار رضوی، ارشد اعظمی، پردیپ کپور، وجے شریواستو، ضلع صدر لکھنؤ ایس یو شاہ، انوپ شریواستو، امیت پانڈے، جے پی باجپئی، ڈاکٹر آر این ترپاٹھی، ریاستی سکریٹری دیو ورما، اسلم بیگ، شہاب الدین خاں، سید جمیل نقوی، روی پرکاش یادو، ڈاکٹر ہارون رضوی، انکور سنگھ، راجیش سنگھ سمیت متعدد افراد موجود رہے۔آخر میں مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    ہولی اور عید ملن پروگرام اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ضیاء الدین

    اخبار تنویر ادب اور یونیورسل پبلک اسکول کے زیراہتمام عید ملن کی شاندار تقریب کا انعقاد

    قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں

    ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی

    رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت
    بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
    ہولی اور عید ملن پروگرام اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ضیاء الدین
    اخبار تنویر ادب اور یونیورسل پبلک اسکول کے زیراہتمام عید ملن کی شاندار تقریب کا انعقاد
    قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?