By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ
آج کل

مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ

Last updated: اپریل 11, 2026 3:27 صبح
newsg24urdu 3 دن ago
مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ
مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ
SHARE

کانپور/فتح پور/ محمد عثمان قریشی

فتح پور کے پیرن پور واقع جیلانی مسجد میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلادالنبی ﷺ اور جلسۂ استقبالیہ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت غازیٔ اسلام حضرت علامہ مولانا الحاج محمد ہاشم اشرفی صاحب قبلہ (قومی صدر، آل انڈیا غریب نواز کونسل و امام عیدگاہ گدیانہ) نے فرمائی۔

مشمولات
کانپور/فتح پور/ محمد عثمان قریشیسوشل میڈیا پر پھیلتی گمراہ کن معلومات سے ہوشیار رہیںاسلام کا اصل نمائندہ کون؟علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرضمحفل کا آغاز تلاوتِ قرآن سےبڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

اس موقع پر قاضیٔ شہر فتح پور حضرت علامہ مولانا مفتی شہاب الدین مصباحی اور نائب قاضیٔ شہر حضرت حافظ عقیل احمد کا عمامہ شریف پہنا کر اور ہار پھول پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔


سوشل میڈیا پر پھیلتی گمراہ کن معلومات سے ہوشیار رہیں

اپنے خصوصی خطاب میں مولانا ہاشم اشرفی نے سوشل میڈیا کے بڑھتے اثرات پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل قرآن پاک کی آیات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے جس سے معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہندو مسلم کے درمیان نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے اور جھوٹی خبروں کا تیزی سے پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بغیر تحقیق کسی بھی خبر کو آگے نہ بڑھائیں اور غیر ضروری بحث سے گریز کریں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اسلام کا اصل نمائندہ کون؟

مولانا اشرفی نے واضح کیا کہ ہر وہ شخص جو کرتا، پاجامہ، داڑھی یا ٹوپی پہنتا ہے، اسے اسلام کا نمائندہ نہیں سمجھا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کا حقیقی نمائندہ وہی ہے جو قرآن و حدیث کی روشنی میں مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور جسے عوام رہنمائی کے لیے تسلیم کریں۔


علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض

علم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ہر مرد اور عورت پر ضروری علم حاصل کرنا فرض ہے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کے لیے اگر چین تک بھی سفر کرنا پڑے تو کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف نوکری یا ملازمت کے لیے نہیں بلکہ معاشرے میں روشنی پھیلانے کے لیے حاصل کی جانی چاہیے۔ جہالت اندھیرا ہے اور علم روشنی، اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ علم کے ذریعے خود کو اور اپنے ملک کو مضبوط بنائیں۔


محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن سے

پروگرام کا آغاز حافظ محمد آصف کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض حافظ نیاز احمد اشرفی نے بخوبی انجام دیے۔

بارگاہِ رسالت میں الحاج سید خورشید عالم، محمد حسن شبلی اشرفی، قاری محمد عامر اشرفی اور حافظ ابرار احمد نے نعتیہ کلام پیش کیا۔

- Advertisement -

بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

اس موقع پر قاری عبدالحفیظ، مولانا معین الدین اشرفی، حافظ ظفر عالم، حافظ محمد اخلاق، قاری شریف حسین عطاری، قاری فریدی صاحب، حافظ ادریس احمد، حافظ شاہد رضا، حافظ فیضان احمد اور مولانا اکرم سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

رویتِ ہلال کے تعین کے لیے ایک جدید، شرعی اور سائنسی نظام

جشنِ تکمیل قرآن کریم میں علماء کا خطاب

بچیوں کی دینی و عصری تعلیم میں شاندار پیش رفت

موسمِ سرما اور اسلامی تعلیمات

دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے

TAGGED:اسلامکانپورکانپور خبرکانپور کی خبرکانپور کی خبریںمسلمان
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت
Next Article اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ
سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت
بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
ہولی اور عید ملن پروگرام اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ضیاء الدین

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?